تین بھائی اور پانچ بہنوں میں دو کروڑ ستر لاکھ کس طرح تقسیم کریں والدین فوت ہو چکے ہیں ۔
حقوق متقدمہ علی المیراث (کفن و دفن کے متوسط مصارف ، واجب الادا قرضوں کی ادائیگی، اور اگرکوئی جائزوصیت کی ہوتو ایک تہائی کی حد تک اس پر عمل کرنے)کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل گیارہ حصے بنائے جائیں جس میں سے ہر بیٹے کو دوحصے(یعنی ٪18۔18فیصد)اور ہر بیٹی کو ایک حصہ (یعنی 9.09فیصد)دیا جائے۔