السلام علیکم جناب مفتی صاحب!
کوئی ایسا وظیفہ بتا دیں جس سے ہماری مالی مشکلات فوری حل ہو جائیں اور تنگی پوری دور ہوجائے۔
اصل وظیفہ تو اتباعِ شریعت اور ہر قسم کے گناہوں سے بچنا ہے، جس کا اہتمام اور رجوع الی اللہ لازم ہے، اس کے ساتھ ساتھ اس عمل کو بھی اختیار کریں کہ جب گھر میں داخل ہوں تو سلام کریں، گھر میں کوئی ہو یا نہ ہو، پھر درود شریف پڑھ کر سورۂ اخلاص پڑھ لیا کریں، نیز چار سو پچاس (۴۵۰) مرتبہ”حَسْبُنَا الله وَنِعْمَ الْوَكِيلُ“چالیس دن پڑھیں، اول آخر میں سات سات مرتبہ درود شریف پڑھ لیا کریں، ان شاء اللہ تمام مالی مشکلات کیلئے مفید ہوگا۔