السلام علیکم! حضرت میں ایک طالب علم ہوں برائے کرم مجھے کوئی وظیفہ وغیرہ بتائیں، جس سے میرے حافظہ کو تقویت پہنچے، اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجردے،برائے کرم اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
احکامِ شریعت کی پابندی اور گناہوں سے بچنے کا اہتمام کرتے ہوئے پانچوں نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر”یَاقَوِیّ ُ“ گیارہ(۱۱) مرتبہ پڑھ لیا کریں، اس سے ان شاء اللہ تعالیٰ حافظہ کو قوت پہنچے گی ۔