سحر و افطار

سحری و افطاری سائرن کی آواز پرکرنے کا حکم

فتوی نمبر :
46133
| تاریخ :
عبادات / روزہ و رمضان / سحر و افطار

سحری و افطاری سائرن کی آواز پرکرنے کا حکم

کیا سحری سائرن کے بجتے ہی بند کر دینی چاہیے؟ یا پھر جب تک اذان نہ ہو،کھایا پیا جا سکتا ہے؟ دوسرا یہ کہ افطاری کے وقت بھی سائرن سے روزہ کھولا جا سکتا ہے؟ یا اس کے لیے بھی اذان کی آواز سننا ضروری ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ سحری یا افطاری کا تعلق وقت کے داخل ہونے کے ساتھ ہے،نہ کہ اذان اور سائرن سے،لہذا فجر کا وقت داخل ہونے سے احتیاطاً چند منٹ قبل ہی کھانا پینا بند کر دینا چاہیئے،اسی طرح مغرب کا وقت داخل ہوتے ہی افطاری کر لینی چاہیے،خواہ اذان ہو چکی ہو یا نہیں،جبکہ سائل کے علاقے میں اگر سائرن پابندی سے وقت کے مطابق بجایا جاتا ہوتو سائرن کی آواز پر سحری کھانا بند کرنے یا افطاری کرنے میں بھی شرعاً کوئی حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الدر المختار:(إمساك عن المفطرات)الآتية(حقيقة أو حكما)كمن أكل ناسيا فإنه ممسك حكما (في وقت مخصوص) وهو اليوم (من شخص مخصوص) اھـ
وفي رد المحتار:(تحت قوله: وهو اليوم)اي اليوم الشرعي من طلوع الفجر إلى الغروب اھ-(371/2) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جاوید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 46133کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سحری و افطاری سائرن کی آواز پرکرنے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   سحر و افطار 3
  • اذان سے قبل یا بعد افطاری کرنا

    یونیکوڈ   سحر و افطار 0
  • خیراتی دسترخوانوں پر سحر و افطار کا حکم

    یونیکوڈ   سحر و افطار 0
  • اگر سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد غلطی سے کچھ کھایا پیا تو روزہ ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   سحر و افطار 0
  • بھولے سے ٹائم ختم ہونے کے بعد سحری کرنا

    یونیکوڈ   سحر و افطار 0
  • سحری کی دعا کے متعلق ایک شبہ کا ازالہ

    یونیکوڈ   سحر و افطار 0
  • ٹی وی کے اذان کے ذریعے روزہ افطار کرنا

    یونیکوڈ   سحر و افطار 0
  • حیض سے کے بعد غسل سے پہلے سحری کھا کر روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سحر و افطار 0
  • سحر وافطار میں اذان دینے کیلئے کتنے منٹ احتیاط کی جائے؟

    یونیکوڈ   انگلش   سحر و افطار 0
Related Topics متعلقه موضوعات