میرا بیٹا نو ماہ کا ہے، بہت بے چین اور ضدی ہے، ساری رات نہیں سوتا ، بس روتا ہے، ضد کرتا ہے، اعلیٰ حضرت سے درخواست ہے، کوئی دعا بتائیں جو بچے کو پڑھ کر دم کی جائے، تاکہ بچہ سکون سے سو جایا کرے۔
سائل کو چاہیئے کہ رات کے وقت آیۃ الکرسی، معوذتین (سورۃ الفلق، سورۃ الناس) اور مندرجہ ذیل آیت مبارکہ پڑھ کر بچے پر دم کرے، ان شاء اللہ اُسے سکون و آرام نصیب ہو گا۔
”وَخَشَعَتِ الْأَصْوَاتُ لِلرَّحْمٰنِ فَلَا تَسْمَعُ إِلَّا هَمْسًا “ [طه: ۱۰۸] (اعمالِ قرآنی: ۱۳۴)۔