السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ جلد از جلد میری شادی ہو جائے، تا کہ مجھ سے کوئی گناہ نہ ہو سکے، کیونکہ اس عمر میں انسان اکثر شیطان کے بہکاوے میں آجاتا ہے،تو اس کے لئے کوئی وظیفہ بتادیں۔
اگر کسی لڑکی کی شادی نہ ہو رہی ہو تو وہ لڑکی”سورۂ طٰہٰ “کی آیت نمبر(۱۳۱/۱۳۲) ” {وَلَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلَى مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِنْهُمْ زَهْرَةَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا لِنَفْتِنَهُمْ فیهِ وَرِزْقُ رَبِّكَ خَيْرٌ وَأَبْقَى ، وَأْمُرْ أَهْلَكَ بِالصَّلَاةِ وَاصْطَبِرْ عَلَيْهَا لَا نَسْأَلُكَ رِزْقًا نَحْنُ نَرْزُقُكَ وَالْعَاقِبَةُ لِلتَّقْوَى} “کو لکھ کر بازو پر باندھے، تو ان شاء اللہ اس کی جلد شادی ہو جائے گی، انتہائی مجرب عمل ہے۔(از اعمالِ قرآنی)
جبکہ نماز کی پابندی کے ساتھ ساتھ روزانہ تلاوتِ قرآن کریم کا اہتمام اور عشاء کے بعد”یَا رَحِیْمُ،یَا وَدُوْدُ“ چالیس دونوں تک روزانہ پابندی کے ساتھ گیارہ سو(۱۱۰۰)مرتبہ اول وآخرتین تین مرتبہ درود شریف پڑھنا بھی بہت مفید اور مجرب عمل ہے۔