قوانین کی خلاف ورزی

مسجد انتظامیہ کا غیر قانونی بجلی اور پانی استعمال کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
42955
| تاریخ :
معاشرت زندگی / معاشرتی برائیاں / قوانین کی خلاف ورزی

مسجد انتظامیہ کا غیر قانونی بجلی اور پانی استعمال کرنے کا حکم

میں عمران نصیر کراچی کا رہائشی ہوں ،میں جس علاقے میں رہتا ہوں،وہاں کی ایک مسجد کا نظام چوری کے پانی سے چلایا جارہا ہے،یعنی کہ ایک مین لائن ہے جو اس علاقے سے گزر رہی ہے اور وہ دوسرے علاقے کو اس سے پانی کی سپلائی ہو رہی ہے، اس سے مسجد کے نام پر غیر قانونی کنکشن کیا ہوا ہے جو کہ واٹر بورڈ کے علم میں نہیں ہے ، وہ پانی اس علاقے کے مکینوں کو فروخت کیا جاتا ہے ،اس سے امام مسجد کی تنخواہ اور دیگر مسجد کے اخراجات ادا کیے جاتے ہیں اور جو پانی کی سپلائی میں بجلی استعمال ہو رہی ہے وہ بھی چوری کی ہے ،کیا آیا اس طرح سے مسجد کا نظام چلا یا جا سکتا ہے؟ اس میں رہنمائی کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

غیر قانونی طور پر پانی حاصل کرکے اسے آگے فروخت کرنا ، حاصل شدہ پیسوں سے مسجد کا نظام چلانا ، پھر اس غیر قانونی طور پر پانی حاصل کرنے کیلیے غیر قانونی کنکشن لگا کر بجلی حاصل کرنا شرعاً جائز نہیں، بلکہ یہ دوہرا جرم اور گناہ ہے ، جس سے احتراز لازم ہے۔ مذکور مسجد کی انتظامیہ پر لازم ہے کہ فورا اس غیر قانونی اور چوری کے پانی اور بجلی کی لائنوں کو منقطع کرے، اور متعلقہ ادارہ سے باضابطہ اجازت لے کر پانی، بجلی حاصل کرنے کی کوشش کرے، اور اب تک اس طرح جتنی بجلی، پانی حاصل کرکے اس کا استعمال کیا ہے ۔ متعلقہ ادارہ میں اس کا بل بھی جمع کرائے ، اور اپنے عمل پر بصدق دل توبہ و استغفار بھی کرے اور آئندہ اس طرح کے عمل سے مکمل اجتناب بھی کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي أحكام القرآن للجصاص: ومتى سقط الحد المذكور في الآية وجبت حقوق الآدميين من القتل والجراحات وضمان الأموال (إلی قوله) كالسارق إذا درئ عنه الذي يكون به محاربا وجب ضمان ما تناوله من مال اھ (4/ 60) والله أعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جاوید کریم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 42955کی تصدیق کریں
| | |
0     301
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • چوری کی بجلی سے پنکھا چلاتے ہوئے بسم اللہ کہنا

    یونیکوڈ   قوانین کی خلاف ورزی 0
  • واپڈا والوں سے بات کرکے بغیر میٹر بجلی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   قوانین کی خلاف ورزی 0
  • حکومت کی جانب سے مقررہ تنخواہ ملازمین کو نہ دینا

    یونیکوڈ   قوانین کی خلاف ورزی 0
  • مسجد میں نماز باجماعت کے متصل بعد لاؤڈ اسپیکر پر بیان وغیرہ کرنا

    یونیکوڈ   قوانین کی خلاف ورزی 0
  • کسٹم ڈیوٹی ادا کیے بغیر گاڑیاں مولووی حضرات کا اپنے استعمال میں رکھنا

    یونیکوڈ   قوانین کی خلاف ورزی 0
  • کسی خاتون کو اس کے شوہر سے طلاق دلانا

    یونیکوڈ   قوانین کی خلاف ورزی 0
Related Topics متعلقه موضوعات