السلام علیکم! میری طلاق ہو گئی، اب گھر والے دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں ، تو کوئی ایسا مجرب وظیفہ بتا دیں کہ میری مرضی کی بھی ہو جائےاور عزت بھی رہ جائے۔
سائلہ کو اپنی مرضی اور خیر و برکت والے رشتہ کی دعا کے ساتھ پنج وقتہ نمازوں کے اہتمام اور استغفار کی کثرت کرنی چاہیئے، نیز مندرجہ ذیل عمل سائلہ کے مقصد میں کامیابی کے لئے مفید ہوگا۔
عشاء کی نماز کے بعد گیارہ (۱۱) مرتبہ اول و آخر درود شریف اور درمیان میں گیارہ سو(۱۱۰۰)مرتبہ”یَا لَطِیْفُ“ پڑھنے کے بعد اپنے جائز مقصد کے لئے دعا کریں، ان شاء الله مراد پوری ہوگی۔(ما خوذ از آپ کے مسائل اور انکا حل)