پوچھنا یہ ہے کہ اگر میاں بیوی ایک ہی گھر، ایک ہی کمرہ ساتھ میں رہتے ہوئے بھی دو (2) سال سے ملاقات نہ کی ہو، تو کیاطلاق واقع ہو جاتی ہے ؟ جبکہ بیوی نے چھوڑنے کا ارادہ کیا ہوا ہو، اور شوہر کو بتا چکی ہو، جبکہ شوہر رشتہ رکھنا چاہتا ہو، شریعت کے حساب سے مدد فرمادیجئے۔ جزاک اللہ خیرا۔
صورتِ مسئولہ میں شوہر نے اگر طلاق نہ دی ہو، تو فقط دو سال سے ازدواجی تعلقات قائم نہ کرنے سے طلاق واقع نہیں ہوئی، بلکہ دونوں کا نکاح بر قرار ہے اور وہ حسبِ سابق میاں بیوی کی طرح زندگی گزار سکتے ہیں۔
كما في بدائع الصنائع : وأما بيان ركن الطلاق فركن الطلاق هو اللفظ الذي جعل دلالة على معنى الطلاق لغة وهو التخلية والإرسال ورفع القيد في الصريح وقطع الوصلة ونحوه في الكناية أو شرعا اھ(3/98)-
شادی شدہ عورت اگر کسی کے ساتھ بھاگ کر چلی جائے تو اس کا نکاح ختم ہو جاتاہے؟نیز اس عورت کو ازخود قتل کیا جاسکتا ہے ؟
یونیکوڈ تفریق و تنسیخ 1