احکام وراثت

وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

فتوی نمبر :
39135
| تاریخ :
2020-01-19
معاملات / ترکات / احکام وراثت

وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

ایک سرکاری ملازم کا اپنی زندگی میں اپنی گریجوٹی اور پنشن کیلئے بیوی کو نامزد کرنا کیسا ہے؟ یہ وصیت کے حکم میں ہوگا یا نہیں؟ اور اگر اس شخص کے فوت ہونے کے بعد پنشن کی یہ رقم ثلث سے زائد ہو یا فقط اتنی ہی رقم ہومرحوم کامزید ترکہ نہ ہوجس کی بناء پر والدین یا دیگر اقرباء محروم ہورہے ہوں تو اس بناپر تقسیم کا حکم کیا ہوگا؟ اور کیا دیگر ورثاء کے محروم ہونے کی وجہ سے صرف بیوی کیلئے پنشن کی نامزدگی کرنے والا گنہگار تو نہیں ہوگا؟ اور کیا اس نامزدگی میں دیگر ورثاء کی رعایت رکھنا ضروری ہوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

پینشن کی رقم توحکومت کی طرف سےتبرع اوراحسان ہےمیراث اورترکہ نہیں البتہ گریجویٹی فنڈکےبارےمیں کمپنیوں اوراداروں کےقوانین مختلف ہوتےہیں بعض کمپنیوں کےقانون کےمطابق ملازم دوران ملازمت اسکامستحق بن جاتاہےاوربعض کمپنیوں کےقوانین کےمطابق ملازم اس کامستحق نہیں ہوتا، اگرملازم دوران ملازمت اس رقم کامستحق بن جائے تویہ رقم حکومت کےذمےقرض ہونےکی وجہ سےترکہ کاحصہ شمار ہوگی ،اوراگرملازم اس رقم کا حقدارنہ بناہوتوپینشن کی طرح یہ رقم بھی ملازم کےورثاءکیلئےحکومت کی طرف سےتبرع اور احسان شمارہوگی اورترکہ کاحصہ نہیں بنےگی ،گریجویٹی جب ادارے کی طرف سےتبرع اوراحسان ہواسیطرح پینشن یہ ترکہ کاحصہ نہیں اس لیےاسمیں وصیت کےاحکام بھی جاری نہیں ہوتےہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدر:يبدأ من تركة الميت الخالية عن تعلق الغير بعينها كالرهن والعبد والجاني اھـ

وفی الرد:قوله ( الخالية الخ ) صفة كاشفة لأن التركة في الاصطلاح ما تركه الميت من الأموال صافيا عن تعلق حق الغير بعين من الأموال كما في شروح السراجية۔اھـ (ج6ص759)۔

وفی الدرتحت قولہ(إلا بإجازة ورثته) لقوله عليه الصلاة والسلام لا وصية لوارث إلا أن يجيزها الورثة يعني عند وجود وارث آخر كما يفيده آخر الحديث۔اھـ(ج6ص656)۔

وفی الھدایۃ:قال: "ولا تجوز لوارثه" لقوله عليه الصلاة والسلام: "إن الله تعالى أعطى كل ذي حق حقه، ألا لا وصية لوارث" ولأنه يتأذى البعض بإيثار البعض ففي تجويزه قطيعة الرحم،قال: "إلا أن تجيزها الورثة" ويروى هذا الاستثناء فيما رويناه، ولأن الامتناع لحقهم فتجوز بإجازتهم؛ ولو أجاز بعض ورد بعض تجوز على المجيز بقدر حصته لولايته عليه وبطل في حق الراد۔اھ(ج4ص657)واللہ اعلم بالصواب۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
زاہدوقاص عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 39135کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات