السلام علیکم مفتی صاحب! میرا نام ۔۔۔ ہے، میں ۔۔۔۔سے شادی کرنا چاہتی ہوں، ہم2011ء سے آپس میں شادی کرنا چاہتے ہیں اور اس وقت سے ہمارے والدین ہمارے آپس کے تعلقات کو جانتے ہیں، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جب بھی ہم شادی کا ارادہ کرتے ہیں کچھ نہ کچھ مسئلہ ہو جاتا ہے، میرے والدین تیار ہیں، لیکن وہ لڑکا رشتہ لانے میں تاخیر کر رہا ہے، لہٰذا مہر بانی ہو گی کہ آپ مجھے وظیفہ بتادیں تاکہ وہ میرے لیے رشتہ لانے میں راضی ہو جائے اور رشتہ طے ہو جائے جتنا جلدی ممکن ہو سکے اور ہماری آئندہ آنے والی زندگی کو خوش اور کامیاب بنانے کیلئے۔ شکریہ!
سائلہ کو چاہیے اللہ تعالیٰ سے مناسب رشتہ ملنے کیلئے دعاؤں کا اہتمام کرے اور اس کے ساتھ ساتھ”سورۂ طٰہٰ“کی آیت نمبر(۳۱/۳۲) کو کسی کا غذ پر لکھ کر کسی کپڑے وغیرہ میں لپیٹ کر بازو پر باندھ لے، ان شاء اللہ! اللہ تعالیٰ مراد پوری فرمادیں گے۔