میری عرض ہے کہ میرا دل بہت کمزور ہے، ہر بات پر ڈر جاتا ہو، اعتماد بھی طبیعت میں بالکل نہیں ہے، کہیں مجمع میں یا نوکری کے لئے جاتا ہوں ،تو ایسی کیفیت ہو جاتی ہے کہ لوگوں کے سامنے بول نہیں پاتا، نہ ہی اپنی قابلیت کو ظاہر کر کے انٹرویو میں پاس ہو سکتا ہوں، ایسی حالت ہے کہ جو چیز آرہی ہوتی ہے ،اس کو بھی لوگوں کے سامنے نہیں بول پانے کی وجہ سے بیان نہیں کر پاتا۔ برائے مہربانی مجھے کوئی نقش وغیرہ لکھ کر دینا کہ اس کا پرنٹ نکلوا کے پانی وغیرہ میں استعمال کروں۔
سائل کو چاہیئے کہ مذکور کیفیت کے علاج کے لیے مندرجہ ذیل آیت کو لکھ کر تعویذ بنائے اور گلے میں اس طرح لٹکائے کہ وہ تعویذ عین دل پر رہے، بلکہ اس کو کپڑے یا دھاگے سے باندھ لے، تاکہ دل پر سے ہٹنے نہ پائے، ان شاء اللہ مفید رہے گا۔
” {وَلِيَرْبِطَ عَلَى قُلُوْبِكُمْ وَيُثَبِّتَ بِهِ الْأَقْدَامَ}“ (الأنفال:۱۱/از اعمالِ قرآنی:45)