کاروبار

ڈراپ شپنگ کے کاروبار کاحکم

فتوی نمبر :
37452
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

ڈراپ شپنگ کے کاروبار کاحکم

السلام علیکم !
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آن لائن کا روبار ہے ؟ جس میں لوگ مثلاً زید آن لائن اسٹور تخلیق کرتا ہے، اور اسے مناسب طریقے سے سجاتا ہے، اور اس پر مختلف اشیاء بیچنے کے لئے پیش کرتا ہے، جو حقیقت میں ان کے پاس موجود نہیں ہوتی، بلکہ وہ دیگر آن لائن اسٹورز مثلاً بکر کے اسٹور پر ایسی مصنوعات تلاش کرتا ہے، جو اچھی طرح سے فروخت کر سکتا ہے، اور ان کی اشیاء کو اپنے آن لائن سٹور پر قیمت تھوڑی بڑھا کر پیش کر دیتا ہے ؟ اور اس سامان کو فروخت کر کے منافع کماتے ہیں، اور جب کوئی شخص زید کو آرڈر دیتا ہے، تو وہ اس سے معاملہ کرنے کے بعد خریدنے والے کے ایڈریس کو بکر کے آن لائن سٹور کو بھیج دیتا ہے، جہاں وہ چیز موجود ہوتی ہے تا کہ آرڈر وہ پورا کریں ؟ بکر کو ادائیگی بھی زید کرتا ہے ،اور خریدار سے قیمت خود لیتا ہے ؟ اس سارے عمل کے دوران مبیع زید کے پاس نہیں ہوتا، لیکن اہم بات یہ ہے کہ زید ایک آن لائن اسٹور بناتا ہے، اور عمدہ کسٹمر سروس کے ساتھ اچھی ساکھ بناتا ہے، جس کی وجہ سے لوگ بکر وغیرہ کی بجائے زید کو آرڈر دینا پسند کرتے ہیں ،اور تھوڑا سا اضافی رقم کے ساتھ زید سے خریدنے کے لئے تیار ہیں (اس کاروبار میں زید خریدار کے ساتھ قیمت پہلے سے ہی طے کرتا ہے، ترسیل کی تاریخ کا فیصلہ کیا جاتا ہے ،اور مصنوعات کے معیار کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے،اور یہاں تک کہ گاہک کسی بھی وقت اشیاء واپس بھیج سکتے ہیں، اگر وہ ان کی ضرورت پوری نہیں کرتی ،یا انہیں پسند نہیں آتی یا ڈیلیوری کے دوران نقصان پہنچ جائے ،تو قیمت واپس کر دی جاتی ہے ،بریکٹ میں ذکر کردہ تمام ذمہ داریاں زید کے سر ہوتی ہیں۔ وہ جو منافع کماتا ہے ،وہ اپنی ان ذمہ داریوں اور اچھی ساکھ کی وجہ سے کماتا ہے ؟ نیز زید کے اسٹور پر فروخت کی جانے والی اشیاء کا مختصر تعارف بھی کرایا جاتا ہے ،جس میں یہ بات واضح طور پر لکھ دی جاتی ہے کہ اپنے پاس سامان نہ ہونے کی صورت میں وہ دوسروں سے خرید کر بھی دے سکتے ہیں ؟ اس کاروبار کو اصطلاح میں ڈراپ شپنگ کہا جاتا ہے، جس کی تمام تر تفصیلات انٹرنیٹ پر موجود ہیں، اور آن لائن کاروبار میں مصروف 60 سے 70 فیصد افراد اس میں ملوث ہیں؟ اب اس ساری تفصیل کی روشنی میں سوال یہ ہے کہ کیا یہ کاروبار حلال ہے ؟ اگر نہیں تو شرائط اور طریقہ کار میں ایسی کیا تبدیلیاں کی جائیں کہ یہ کاروبار جواز کی حدود میں داخل ہو جائے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

زید لوگوں سے آرڈر لے کر کسی دوسرے اسٹور سے سامان خرید کر گاہک کو فراہم کرتا ہو، پھر اپنا نفع رکھ کر اسٹور مالکان کو سامان کی قیمت پہنچاتا ہو تو اس طرح کاروبار کرنا بلاشبہ جائز ہے، مگر آن لائن اسٹور اس طرح ظاہر کرنا کہ سب طرح کا سامان اس اسٹور میں موجود ہوتا ہے ،ایک طرح کی غلط بیانی ہے ، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في المبسوط للسرخسي: وزاد في بعض الروايات عن بيع ما ليس عنده يعني ما ليس في ملكه بيانه في حديث «حكيم بن حزام - رضي الله عنه - أنه قال لرسول الله - صلى الله عليه وسلم -: إني ربما أدخل السوق فأستجيد السلعة ثم أذهب فأبيعها ثم أبتاعها فقال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: لا تبع ما ليس عندك.» اھ (14/ 36)۔
و في حاشية ابن عابدين: مطلب في أجرة الدلال [تتمة] قال في التتارخانية: و في الدلال والسمسار يجب أجر المثل، وما تواضعوا عليه أن في كل عشرة دنانير كذا فذاك حرام عليهم. و في الحاوي: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجو أنه لا بأس به وإن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل وكثير من هذا غير جائز، فجوزوه لحاجة الناس إليه كدخول الحمام اھ (6/ 63)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدکامران اعجاز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 37452کی تصدیق کریں
0     396
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات