روز گار کے سلسلے میں پریشان ہوں، لوگوں کو بولتا ہوں”جاب“کے لیے، لیکن بات نہیں بنتی، لوگ تعلیمی کوائف لیکر چپ ہو جاتے ہیں، کوئی ایسا عمل بتائیں جس سے میرا قابلِ قبول روزگار کا مسئلہ جلد از جلد بن جائے اور مجھے اچھی اور برکت والی نوکری مل جائے۔شکریہ!
سائل کو چاہیئے کہ درج ذیل آیتِ مبارکہ کو کثرت سے پڑھا کرے، ان شاء اللہ اس کی برکت سے اللہ تعالیٰ اچھا روزگار عطا فرمادیں گے۔
((وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللّٰهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا))“(الطلاق:۳)