میرا سوال یہ ہے کہ جو قرآن پاک کے آخر میں قرآن میں ،قرآن پاک کا مکمل فالنامہ دیا ہوتا ہے،جس میں قرآن پاک کی سورتیں پڑھ کر ، دیا ہوتا ہے، جس میں پھر دئیے گئے حروف میں ہاتھ رکھ کر فال نکالی جاتی ہے، کیا ایسا کرنا درست ہے؟
فال نکالنا اور اس پر بھروسہ کرنا دونوں نا جائز عمل ہیں، اس لئے قرآن پاک کے اخیر میں فالنامہ تحریرکرنا اور اس کے ذریعے مروّجہ طریقہ کے مطابق فال نکالنا درست نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔