السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میرا بھائی شادی شدہ اور دو بچوں کا والد ہے، لیکن ان کے اپنی بیوی کیساتھ تعلقات خراب ہیں، وہ اپنی بیوی کیساتھ کبھی بھی محبت سے پیش نہیں آتا، جس کی وجہ گھر میں بہت پریشانی ہے، قرآن و سنت کی روشنی میں حوالہ جات کے ساتھ کوئی وظیفہ یا عمل بتادیں، جس سے دونوں میاں بیوی کے درمیان دوریاں ختم ہو جائیں اور وہ محبت اور احترام کے ساتھ رہیں۔ جزاک اللہ خیراً!
سائل کی بھابھی کو چاہیئے کہ درج ذیل آیت مبارکہ کو شیرینی پر دم کر کے اپنے شوہر کو کھلائیں تو ان شاء اللہ دونوں کے درمیان محبت پیدا ہوگی۔
”{وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَوَدَّةً وَرَحْمَةً إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ}“ [الروم: ۲۱]