جناب میں شادی شدہ ہوں،اور میرا مسئلہ ہے کہ رمضان میں اپنی بیوی کے قریب جانا چاہتا ہوں؟ روزہ میں مباشرت کا کیا حکم ہے ؟ اور کس حد تک جا سکتا ہوں ؟
رمضان کے مہینے میں صبحِ صادق سے لیکر غروب ِشمس تک روزہ کی حالت میں بیوی کیساتھ ہمبستر ہونا حرام ہے،اگر کوئی شخص قصداً اپنی بیوی سے اس دوران ہمبستری کرے ،تو اس کی وجہ سے قضا اور کفارہ دونوں لازم ہوتے ہیں،البتہ کسی شخص کو اگر اپنے اوپر کنٹرول ہوتو اس کے لئے محض بوس و کنار کرنے کی گنجائش ہے، ورنہ احتراز لازم ہے.
كما في الهداية:ومن جامع في أحد السبيلين عامدا فعليه القضا"استدراكا للمصلحة الفائتة " وللكفارة " لتكامل الجناية ولا يشترط الإنزال في المحلين اعتبارا بالاغتسال وهذا لأن قضا الشهوة يتحقق دونه اھ(1/122) ۔
وفي بدائع الصنائع:واما وجوب الكفارة فيتعلق بافساد مخصوص وهو الافطار الكامل بوجود الاكل او الشرب او الجماع صورة ومعنى متعمدا(إلى قوله) ونعنى بصورة الجماع ومعناه ايلاج الفرج في القبل اھ (2/97) ۔ والله اعلم
روزے کی حالت میں استنجاء کے وقت عورت کا گیلی انگلی شرمگاہ میں داخل کرنا- اس کے لۓ استنجاء کا طریقہ
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0روزہ کی حالت میں سورج غروب ہونے سے پہلے اور صبح صادق کے بعد کھانا یا کچھ پی لینا
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0روزے کی حالت میں اجنبیہ عورت کو بوسہ کے بعد نکلنے والے پانی سے روزی فاسد ہوتا ہے یا نہیں ؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0کیا روزے کی حالت میں ہم بستری کرتے ہوئے باہر فارغ ہونے سے کفارہ لازم ہوگا؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0