میری بہن بہت بیمار ہے، اس کو بچہ دانی میں ٹیومر ہے، بہت کمزور اور چڑ چڑی ہو گئی ہے، پریشان اور ٹینشن بہت لیتی ہے، پلیز ایسا کچھ پڑھنے کو بتائیے کہ میں پڑھ کے اس پر پھونک دوں یا پلا دوں، بہت پریشان ہوں , ڈر ہے کہ وہ پاگل نہ ہو جائے، براہِ کرم جلدی بتائیے۔
سائلہ کو چاہیے کہ اپنی بہن کا علاج کسی اچھے معالج سے کروائے اور اکتالیس دن تک روزانہ فجر کی سنت اور فرض کے درمیان سورۂ فاتحہ بسم اللہ کے”میم“کے وصل کے ساتھ اکتالیس بار اول آخر درود شریف سمیت پڑھ کر دم کرے اور پانی پر دم کر کے پلائے تو ان شاء اللہ فائدہ ہو گا۔
کما في مشكاة المصابيح: وعن عبد الملك بن عمير مرسلا قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم": فی فاتحة الكتاب شفاء من كل داء" .رواه الدارمي والبيهقي فی شعب الإيمان (1/667)