مجھے پندرہ سال کی عمر سے ایک دماغی مرض ہے، ہر سال، دو سال بعد وہم/شک پڑنے لگ جاتے ہیں، یاداشت اور نیند غائب ہو جاتی ہے، لوگوں کو شک کی وجہ سے اُلٹے سیدھے جواب دیتا ہوں، ڈاکٹر اُسے لاعلاج بتاتے ہیں، برائے مہربانی کوئی دعا یا وظیفہ بتایئں،اس وقت عمر بہتر(72)سال ہے۔
سائل کو چاہیئے کہ اپنے شک اور تردد دور کرنے کیلئے درود شریف اور”یَا مُؤْمِنُ“ کثرت سے پڑھا کرے، ان شاء اللہ شفایاب ہوگا۔ (اعمالِ قرآنی)