السلام علیکم!
میں قرآن پاک حفظ کر رہا ہوں،لہٰذا مہربانی فرما کر قوتِ حافظہ تیز کرنے اور بڑھانے کیلئے کوئی دعا بھیج دیں۔
فرائض پر مداومت اور گناہوں سے بچنے کے ساتھ ساتھ صبح و شام سو(۱۰۰) بار”یَا بَاسِطُ،یَا حَفِیْظُ“کا ورد رکھیں اور بعدِ نمازِ عشاء سو(۱۰۰) بار سورۂ فاتحہ پڑھنا حفظِ قرآن کیلئے مجرب ہے ۔