مکروھات نماز

ننگے سر نماز پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
3064
| تاریخ :
2007-08-05
عبادات / نماز / مکروھات نماز

ننگے سر نماز پڑھنے کا حکم

زید کہتا ہے کہ بعض صحابہ کرامؓ سے ٹوپی لگائے بغیر بھی نماز پڑھنا ثابت ہے، جبکہ میری معلومات کے مطابق بلاوجہ کُھلے سر نماز پڑھنے کو فقہاء کرام نے مکروہ قرار دیا ہے، اللہ تعالیٰ قرآن وسنت اور فقہ حنفی کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوائے حالتِ احرام اور پوری زندگی میں ایک دوبار کے مستثنیٰ صورتوں کے نبی کریمﷺ اور صحابہؓ وتابعینؒ کی سنت مستمرہ یہی ہے کہ وہ ٹوپی پہن کر یا عمامہ باندھ کر نماز ادا فرمایا کرتے تھے اور کتبِ فقہ سے ٹوپی پہن کر نماز پڑھنے کا یہی حکم ثابت ہے، لہٰذا کُھلے سر نماز پڑھنا مکروہ اور خلافِ ادب ہے، اس لیے قصداً بلاٹوپی لگائے نماز پڑھنا اور اسے ضروری سمجھنا اور صرف اس طرز کو ہی سنت قرار دیکر ٹوپی پہن کر نماز پڑھنے والوں کو بُرا سمجھنا جیسا کہ بعض اہل حدیث کہلانے والے لوگوں کا یہی طرزِ عمل ہے جو قرآن وسنت سے ناواقفیت پر مبنی اور مسلمانوں میں انتشار پھیلانے کی مترادف ہے، جس سے احتراز اور علم الروایۃ والدرایۃ کا حصول چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی کنز العمال:کان یلبس قلنسوة بیضاء اھ(۷/ ۴۶)
وفی الدر المختار:(وصلاته حاسرا) أي كاشفا (رأسه للتكاسل)ولا بأس به للتذلل، وأما للإهانة بها فكفر ولو سقطت قلنسوته فإعادتها أفضل اھ(1/ 641)
وفی الفتاوى الهندية: ولا بأس بلبس القلانس وقد صح أنه - صلى الله عليه وآله وسلم - كان يلبسها،كذا في الوجيز للكردري.(5/ 330)
وفی صحيح البخاري: وقال الحسن: «كان القوم يسجدون على العمامة والقلنسوة ويداه في كمه»(1/ 86)
وفی صحيح البخاري: ووضع أبو إسحاق: «قلنسوته في الصلاة ورفعها» اھ(2/ 62)
وفی كنز العمال:كان يلبس القلانس تحت العمائم وبغير العمائم اھ(7/ 121)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ریحان وزیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 3064کی تصدیق کریں
0     1634
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام رقم سےسلوائے ہوئے کپڑوں میں نماز پڑھنےکاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • آدھی آستین والی شرٹ پہن کر نماز پڑہنا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروھات نماز 2
  • جماعت شروع ہونے کے بعد پیشاب شدت سے آجائے تو کیا کریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروھات نماز 2
  • بغیر ٹوپی کی نماز یا مسجد کی ٹوپی استعمال کرنا - حالتِ روزہ میں شیو کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کیا نقاب اوڑھ کر نماز ادا کی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کیا نماز میں آنکھیں بند کرنا مکروہ ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کراہت تحریمی سے ادا کی ہوئی نماز کا اعادہ کب واجب ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 5
  • کیا عورت نماز جوڑی دار پاجامے میں پڑھ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • آئینہ (شیشہ) کے سامنے کھڑے ہوکر نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • نماز کی دونوں رکعتوں میں ایک سورت مکرر پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • سودی لین دین کرنے والے شخص کی امامت مٰیں نمازپڑھنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • انعمتَ اور انعمتہ نام رکھنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • ہاف آستین پہن کرنمازپڑھنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • منفردکابلندآوازمیں تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • وضو کے بعد کی مسنون دعا اور انگلی اٹھانا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • مقتدی کادوسراسلام امام سے پہلے پھیرنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • عمامہ (پگڑی) کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • سائنس سے اسلام کی حقانیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • ’’وَلَا الضَّالِّينَ‘‘ کے ضاد کو صاد پڑھاجائے گا یا ضاد؟

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • حضرت مریم کے ساتھ ’’علیہا السلام‘‘ لکھنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • ’’۷۸۶‘‘ ہندسے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • جاننے والے اور نا جاننے والے برابر ہیں؟ علم میں بخل ,حسد و غرور کرنا, بغير استاد تحصيل علم

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • اجتہاد کے شرائط واہلیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • کیا خدا کوئی ایسا بڑا پتھر بنا سکتا ہے جو وہ خود نہیں اٹھا سکتا؟

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • سنتوں کے دوران امام صاحب کا منبر پر بیٹھے رہنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
Related Topics متعلقه موضوعات