مکروھات نماز

آدھی آستین والی شرٹ پہن کر نماز پڑہنا کیسا ہے ؟

فتوی نمبر :
5948
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / مکروھات نماز

آدھی آستین والی شرٹ پہن کر نماز پڑہنا کیسا ہے ؟

السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ سے ہمیشہ راضی ہو، میں آپ سے نماز کے بارے میں کچھ سوالات کا جواب جاننا چاہتا ہوں:
۱۔ کیا نماز آدھے بازؤں والی شرٹ میں ہو جاتی ہے؟ اس بارے میں آپ کے سامنے دو فقہی خیال یا رائے رکھنا چاہتاہوں۔
پہلی رائے: ایک بریلوی کا سائٹ دعوتِ اسلامی یہ ہے کہ آدھے بازؤں والی شرٹ میں نماز ہو جاتی ہے، کیونکہ وہ سِلی اس طرح سے ہے، اس آدھے بازؤں والی شرٹ میں نماز ادا کرنے میں کوئی کراہت نہیں ہے، اس آدھے بازؤں والی شرٹ میں نماز ادا کرنے میں کوئی کراہت نہیں ہے، ٹی وی پر بھی ایک عالم جو کہ مجھے علم نہین کہ کس مکتبہ فکر سے تعلق تھا، (بریلوی تھے یا دیوبندی) فرما رہے تھے کہ جو لباس عام ہو جائے اس میں نماز ہو جاتی ہے، اس طرح اگر دیکھا جائے تو اب آدھے بازؤں والی شرٹ عام لباس ہے، تو اس سے نماز ہو جاتی ہے۔
دوسری رائے: جو دیوبندی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتی ہے، اس میں ایک عالم صاحب سے جب میں نے پوچھا کہ آدھے بازؤں والی شرٹ میں نماز ہو جاتی ہے تو انہوں نے کہا کہ ہو جاتی ہے، کیونکہ اگر بازؤں ننگا بھی ہو تو ستر میں نہیں آتا، کیونکہ مرد کی ستر ناف کے نیچے سے شروع ہوتی ہے، اور ایسے بھی حج کے دوران جب لوگ احراز باندھتے ہیں تب بھی نماز ہو جاتی ہے، جبکہ میں نے اپنی مسجد کے امام سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اگر گھر سے دور ہو تو ہو جاتی ہے ورنہ اگر گھر پاس ہے تو پورے بازؤں والی شرٹ پہن کر نماز ادا کرنی چاہیے، اب میرے پاس کچھ خریدی ہوئی آدھے بازؤں والی شرٹیں ہیں اور کچھ تحفے میں ملی ہیں اور اگر اپنے مسدج کے امام کی بات کو مان لیا جائے تو بار بار شرٹ اتار کر پورے بازو والی شرٹ پہن کر نماز پڑھنا الجھن کا سبب بنتا ہے اور شرٹ پھینک بھی نہیں سکتا اور کسی کو ایسی شرٹ دوں تو وہ بھی نماز نہیں پڑھ سکتا تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟ اس بارےمیں ویسے بھی میں ایسی شرٹ زیادہ تر گرمی کے موسم میں پہنتا ہوں، تو آپ میرے علم میں اضافہ کریں کہ ایسی صورت میں آدھے بازؤں والی شرٹ میں نماز ہو جاتی ہے یا نہیں؟
دوسرا سوال: دونوں (بریلوی اور دیوبندی) فقہ حنفی کو مانتے ہیں تو دونوں میں یہ فقہی اختلاف کیوں ہے؟ اور اس صورت میں ایک عام آدمی کو کس کو ماننا چاہیے ؟ اللہ تعالیٰ آپ جزائے خیر دے!
۲۔ اگر شرٹ پر کسی جاندار ( مثلاً انسان، جانور) کی تصویر ہو اس میں نماز ادا ہو جاتی ہے؟ شرٹ پہن کر نماز ادا کی جا سکتی ہے؟ تو کیا س طریقے سے نماز ادا ہو جائےگی؟
۳۔ کسی شرٹ پر اس کمپنی کا لوگو بنا ہوا ہوتا ہے (جیسے پولونی شرٹ پر گھوڑی یا کسی اور جانور کا ) تو اس صورت میں اگر ہم اس لوگو پر کوئی سٹیکر لگا کر اس کو کور کر دیں تو نماز ادا ہوتی ہے؟ یا اس لوگو کو کاٹ یا پھاڑ دینا چاہیے؟
۴۔ اسی طرح اگر شرٹ پر کسی بے جان چیز کی تصویر ہو جیسے چاند، سورج، تو ایسی شرٹ کے ساتھ نماز ہو جاتی ہے؟
۵۔ میں نے قضاء عمری کی نماز ادا کرنی ہے، تو پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ قضاء عمری کی نماز میں جمعے والے دن کی جمعہ کی نماز میں پڑھتا رہا ہوں اور جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، میں نے جمعہ کی نماز دو یا تین دفعہ سے زیادہ نہیں چھوڑی، ابھی تک کی زندگی میں تو کیا مجھے قضاء عمری کی نماز ادا کرے وقت جمعہ والے دن کی ظہر کی نماز سارے کے سارے سالوں کی ادا کرنا ہوگی؟ یا صرف دو یا تین دن کی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔ واضح ہو کہ دورانِ نماز کہنیوں تک آستینیں چڑھا لینا اور انہیں ننگا رکھنا یا آدمی آستین والی شرٹ پہن کر نماز پڑھنا کراہت کا باعث ہے، خواہ گھر قریب ہو یا دُور سیلائی کروائی ہو یا پہلے سے سلی ہوئی خریدی ہو۔
۲۔ مذکور اختلافِ رائے بریولوی یا دیوبندی مکتبہ فکر کے اختلاف سے متعلق نہیں، بلکہ محض مسئلہ شرعیہ سے ناواقفیت پر مبنی ہے، چنانچہ ذیل میں چند اُن کتابوں کے حوالے سے بھی اس حالت میں نماز پڑھنے کی کراہت ثابت ہو رہی ہے جو فریقین کے نزدیک معتمد و مستندن ہیں۔ اس لیے سائل کو چاہیے کہ نماز جیسی اہم عبادت کو بجا لانے کے لے اس کے موزوں لباس بھی اختیار کرے اور کوشش کرے کہ اس کا لباس سنت کے موافق ہو جائے۔
۳۔ اس قدر چھوٹی تصاویر جو اوضح اور نمایاں نہ ہوں کسی کپڑے پر بنی ہوں تو اسے بچھا کر یا پہن کر نماز پڑھنے کی اگرچہ گنجائش ہے، تاہم اس سے بھی احتراز بہر حال بہتر وافضل ہے۔ اور اگر وہ واضح اور نمایاں ہو یا قدرے بڑی تصویر ہو تو اس کی موجودگی کراہتِ صلاۃ کو مستلزم ہے، اس لیے ایسے کپڑے پر کوئی دوسرا کپڑا بچھا کر یا شرٹ پر ہو تو دوسری شرٹ پہن کر نماز پڑھ لی جاوے تو بلا کراہت ادا ہو جائےگی۔
۴۔ کسی بھی بے جان چیز کی تصویر شرعاً ممنوع نہیں، اسی طرح لوگو میں بنی تصویر اگر بہت چھوٹی ہو تو اس کی موجودگی میں بھی نماز بلاکراہت جائز ہو جائےگی، جبکہ اسٹیکر وغیرہ کے ذریعہ سے اس کا چھپا دینا بھی بہتر ہے۔
۵۔ سارے سالوں کی نہیں، بلکہ جتنے جمعے چھوٹے ہوں صرف اتنے دن ظہر کے چار فرضوں کی قضاء لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی فتح القدیر: وری حدیث أبی رافع بقصة مع الحسن بن علیؓ وقد أخرج الستة عنه صلى الله عليه وسلم: «أمرت أن أسجد على سبعة، ولا أكف شعرا ولا ثوبا» وفی العقص کفه ویتضمن کراهة کون المصلی مشمرا کمیه اھ (۱/ ۳۵۹)
وفی البحر: (قوله وکف ثوبه) (إلی قوله) ویدخل أیضاً فی کف الثوب تشمیر کمیه کما فی فتح القدیر وظاهر الاطلاق اھ (۲/ ۲۴)
وفی الفقه الإسلامي وأدلته للزحيلي: وقيد الحنفية كراهة التشمير تحريماً برفع الكم إلى المرفقين، فلا يكره مادونهما، وكذا مادونهما كما في كتاب البحر. اھ (2/ 971)
وفی الفتاوى الهندية: ولو صلى رافعا كميه إلى المرفقين كره. كذا في فتاوى قاضي خان. اھ (1/ 106)
ففی فتح القدیر: ولو لبس ثوبا فیه تصاویر یکرہ لأنه یشبه حامل الضم اھ (۱/ ۳۶۳)
وفی البحر الرائق: (قوله ولبس ثوب فيه تصاوير) لأنه يشبه حامل الصنم فيكره وفي الخلاصة وتكره التصاوير على الثوب صلى فيه أو لم يصل اهـ. (إلی قوله) ويفيد أنه لو كان فوق الثوب الذي فيه صورة ثوب ساتر له فإنه لا يكره أن يصلي فيه لاستتارها بالثوب الآخر اھ (۲/ ۲۷)
ففی البحر الرائق: (قوله أو لغير ذي روح) لما تقدم أنه ليس بتمثال اھ (۲/ ۲۸)
وفی الدر المختار: (أو لغير ذي روح لا) يكره لأنها لا تعبد وخبر جبريل مخصوص بغير المهانة كما بسطه ابن الكمال اھ (1/ 649)
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله أو لغير ذي روح) لقول ابن عباس للسائل " فإن كنت لا بد فاعلا فاصنع الشجر وما لا نفس له " رواه الشيخان، ولا فرق في الشجر بين المثمر وغيره اھ (1/ 649)
وفی البحر الرائق: تحت (قوله ولبس ثوب فيه تصاوير) ويفيد أنه لا يكره أن يصلي ومعه صرة أو كيس فيه دنانير أو دراهم فيها صور صغار لاستتارها ويفيد أنه لو كان فوق الثوب الذي فيه صورة ثوب ساتر له فإنه لا يكره أن يصلي فيه لاستتارها بالثوب الآخر والله سبحانه أعلم اھ (۲/ ۲۷)
ففی الدر المختار: باب الجمعة (هي فرض) عين (يكفر جاحدها) لثبوتها بالدليل القطعي كما حققه الكمال وهي فرض مستقل آكد من الظهر وليست بدلا عنه اھ (2/ 137)
وفی الدر المختار: (وكذا أهل مصر فاتتهم الجمعة) فإنهم يصلون الظهر بغير أذان ولا إقامة ولا جماعة. اھ (2/ 157)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمران قربان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 5948کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام رقم سےسلوائے ہوئے کپڑوں میں نماز پڑھنےکاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • آدھی آستین والی شرٹ پہن کر نماز پڑہنا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروھات نماز 2
  • جماعت شروع ہونے کے بعد پیشاب شدت سے آجائے تو کیا کریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروھات نماز 2
  • بغیر ٹوپی کی نماز یا مسجد کی ٹوپی استعمال کرنا - حالتِ روزہ میں شیو کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کیا نقاب اوڑھ کر نماز ادا کی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کیا نماز میں آنکھیں بند کرنا مکروہ ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کراہت تحریمی سے ادا کی ہوئی نماز کا اعادہ کب واجب ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 5
  • کیا عورت نماز جوڑی دار پاجامے میں پڑھ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • آئینہ (شیشہ) کے سامنے کھڑے ہوکر نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • نماز کی دونوں رکعتوں میں ایک سورت مکرر پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • سودی لین دین کرنے والے شخص کی امامت مٰیں نمازپڑھنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • انعمتَ اور انعمتہ نام رکھنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • ہاف آستین پہن کرنمازپڑھنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • منفردکابلندآوازمیں تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • وضو کے بعد کی مسنون دعا اور انگلی اٹھانا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • مقتدی کادوسراسلام امام سے پہلے پھیرنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • عمامہ (پگڑی) کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • سائنس سے اسلام کی حقانیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • ’’وَلَا الضَّالِّينَ‘‘ کے ضاد کو صاد پڑھاجائے گا یا ضاد؟

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • حضرت مریم کے ساتھ ’’علیہا السلام‘‘ لکھنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • ’’۷۸۶‘‘ ہندسے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • جاننے والے اور نا جاننے والے برابر ہیں؟ علم میں بخل ,حسد و غرور کرنا, بغير استاد تحصيل علم

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • اجتہاد کے شرائط واہلیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • کیا خدا کوئی ایسا بڑا پتھر بنا سکتا ہے جو وہ خود نہیں اٹھا سکتا؟

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • سنتوں کے دوران امام صاحب کا منبر پر بیٹھے رہنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
Related Topics متعلقه موضوعات