 
                    السلام علیکم! میری شادی کو پانچ سال ہو گئے ہیں اور اولاد نہیں، مجھے کسی نے وظیفہ بتایا ہے اولاد کا، کیا میں یہ وظیفہ کر سکتی ہوں؟ 
یہ وظیفہ حدیث سے ثابت نہیں، لیکن مجرب عمل ہے، نیو ٹاؤن مدرسہ سے فارغ مفتی حضرات نے یہ وظیفہ میری دوست کو بتایا ہے، وظیفہ یوں ہے کہ”فجر کی نماز کے بعد منزل، مغرب کی نماز کے بعد منزل، عشاء کی نماز کے بعد سورۂ مزمل اکیس مرتبہ، اکیس دن تک پڑھنا ہے اور پانی پر دم کر کے پینا ہے“ اللہ ہم سب کو سنت کے مطابق عمل کرنے کی توفيق دے۔آمین!
وظیفہ کا منصوص علیہ ہونا ضروری نہیں، بلکہ جائز اور مجربات میں سے ہونا کافی ہے، اس لئے مذکور وظیفہ پڑھنا درست ہے۔