میری شادی ایک شخص سے ہو رہی تھی ، ہماری منگنی کو سال ہو چکا ہے، اب میرا منگیتر شادی نہیں کرنا چاہتا، ہم بہت پریشان ہیں، اس کا کوئی حل بتادیں، جس سے ہمارا نکاح ہو جائے اور رشتہ بچ جائے۔
اگر مذکور رشتہ کفو کے اعتبار سے مناسب اور اچھا ہو تو سائلہ کے منگیتر کا بلا وجہ اس رشتہ کو چھوڑ کر شادی نہ کرنا وعدہ خلافی ہے، جس سے احتراز لازم ہے۔
تاہم سائلہ کو چاہیے کہ خاندان کے بڑوں کے ذریعہ منگیتر کو مذکور رشتہ پر راضی کرنےکی کوشش کرےاور ساتھ ساتھ درج ذیل آیات کریمہ کو ہر نماز کے بعد اکیس (۲۱) اکیس (۲۱) مرتبہ پڑھ کر خوب توجہ و دہیان سے دعا کا اہتمام کرے تو ان شاء اللہ ضرور کوئی اچھا نتیجہ سامنے آئے گا۔
”رَبِّ إنِّی لِمَاأنْزَلْتَ إِلَىَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيْرٌ (القصص/۲۴)“
”رَبِّ لَا تَذَرْنِيْ فَرْدًا وَّأَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِیْنَ (الانبياء/۸۹)“