میں نے پہلا روزہ پاکستان میں رکھا اور عید سعود یہ میں کی، اس دفعہ پاکستان میں اور سعودیہ میں عید اکھٹی ہوئی ہے، سوال یہ ہے کہ میں نے سعودیہ کے لحاظ سے ایک روزہ کم رکھا اور پاکستان کے لحاظ سے پورے رکھے ہیں، اب مجھے ایک روزے کی قضاء کرنی پڑےگی؟
سوال میں ذکر کردہ وضاحت کے مطابق سائل پر روزے کی قضاء لازم نہیں ہے، لہذا بلاوجہ پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں،
فی جامع الترمذی: عن ابی ہریرۃ ؓ ان النبیﷺ قال الصوم یوم تصومون والفطر یوم تفطرون والاضحٰی یوم تضحون (۱/ ۸۸)۔
وفی الشامیۃ: لو صام رائی ہلال رمضان واکمل العدۃ لم یفطر إلا مع الامام لقولہٖ علیہ الصلاۃ والسلام صومکم یوم تصومون وفطرکم یوم تفطرون۔ (۲/ ۳۸۴)