میں نے اپنے کزن کو پانچ لاکھ روپے دیے تھے، اس نے مجھ سے مانگے تھے کسی ضروری کام کے لئے، میں نے مجبور سمجھ کر اس کی مدد کر دی، مگر اب وہ مجھے میری رقم واپس نہیں کر رہا ہے، مہربانی کر کے مجھے کوئی ایسی دعا بتائیں کہ وہ مجھے میری رقم جلد واپس کر دے۔
اللہ تعالیٰ کا اسمِ مبارک”الْمُذِلُّ“ کثرت سے پڑھا کریں، ان شاء اللہ آپ کا کزن آپ کا حق جلد ادا کرے گا- ۔