حضرت! ہمارے اوپر پچھلے پانچ، چھ سال سے قرضے نہیں اتر رہےہیں، کاروبار بھی نہیں چل رہا، گاؤں میں زمین ہے جسے بیچ کر قرضے ادا کرنے کی سوچتے ہیں، پر زمین بھی نہیں بکتی، ہر کام میں کسی نہ کسی طرح سے رکاوٹ آجاتی ہیں۔ برائے مہربانی کوئی وظیفہ بتا دیں، تاکہ قرضے ادا ہو جائیں۔
سائل کو چاہیئے کہ تمام گنا ہوں سے تو بہ کے بعد اپنی حاجات کے لیے اللہ تعالیٰ سے رجوع کرے، وہی مسبب الأسباب ہے،وہی ساری مشکلات سے نجات دے سکتا ہے، اگر نماز کی پابندی نہ ہو، تو نماز کی بھی پابندی کرےاور صبح و شام مندرجہ ذیل آیت کو سات سات بار پڑھنے کا اہتمام کرے، ان شاء اللہ مفید رہے گا۔
”((قُلِ أللّٰهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ))( آلعمران:۲۶)