تفریق و تنسیخ

شادی شدہ عورت اگر کسی کے ساتھ بھاگ کر چلی جائے تو اس کا نکاح ختم ہو جاتاہے؟نیز اس عورت کو ازخود قتل کیا جاسکتا ہے ؟

فتوی نمبر :
21770
| تاریخ :
2014-03-16
معاملات / احکام طلاق / تفریق و تنسیخ

شادی شدہ عورت اگر کسی کے ساتھ بھاگ کر چلی جائے تو اس کا نکاح ختم ہو جاتاہے؟نیز اس عورت کو ازخود قتل کیا جاسکتا ہے ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں (۱) ایک شخص کی بیوی کسی دوسرے شخص کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی، کیا پہلے شوہرکا نکاح باقی رہے گا یا نہیں اور تجدید نکاح کی ضرورت ہے یا نہیں؟
(۲) بعض علاقوں میں ایسی صورت میں چونکہ پہلا شوہر بیوی سے بدظن ہوتا ہے تو لوگ ان کے درمیان صلح کراتے ہیں اس طور پر کہ وہ آدمی (یعنی جس کے ساتھ اس کی بیوی بھاگ گئی ہے) اپنی کوئی بہن یا اور کوئی رشتہ دار اس شخص کو دے گا (یعنی عورت کے شوہر کو) اور اس کے بدلہ میں وہ شخص اس عورت کو طلاق دے گا کیا صلح کی یہ صورت جائز ہے؟
(۳) بعض دفعہ اسلامی قانون نافذ نہ ہونے کی وجہ سے ایسی عورت کو اس کا بھائی، والد یا شوہر یا کوئی اور رشتہ دار قتل کردیتے ہیں یہ عمل جائز ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں شخص مذکور کی بیوی کے کسی دوسرے شخص کے ساتھ بھاگ جانے سے پہلے نکاح پر تو کوئی اثر نہیں پڑا بلکہ وہ حسب سابق قائم ہے اور تجدید نکاح کی ضرورت نہیں۔
البتہ اس قبیح فعل کی وجہ سے وہ شرعاً سخت گناہ گار ہوئی ہے جس کی وجہ سے مواخذہ اُخروی کی مستوجب ہے، لہٰذا اس کو چاہئے کہ اپنے کئے پر بصدقِ دل توبہ واستغفار کرے، اور آئندہ کیلئے ایسے ناجائز اُمور سے مکمل احتراز بھی کرے۔
(۲،۳) مذکورہ دونوں اُمور شرعاً ناجائز ہیں ان سے احتراز لازم ہے، البتہ مذکور عورت اور بھگاکر لے جانے والے مرد کے خلاف بذریعہ عدالت تعزیر جاری کی جاسکتی ہے اور اسے آئندہ کیلئے اپنے نکاح میں رکھنے میں بھی شرعاً کوئی حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الشامیة: والمزنی بہا لا تحرم علی زوجہا نعم لو وطئھا بشبهةٍ وہب علیہا المعرة وحرم علی الزوج وطؤہا ویمکن حل ما فی النتف علی هذا. اهـ (ج۳، ص۵۰)
وفیها ایضًا: (قوله نكاحًا فاسرًا) هی المنكوحة بغیر مشهود ونكاح إمرأة الغیر بلا علم بانها متزوجة، ونكاح المحارم مع العلم بعدم الحل فاسر عنده خلافًا لهما. (ج۳، ص۵۱۶)
وفیها ایضًا: الحدیث ’’إن رجلًا أتی إلی النبی ﷺ فقال یا رسول الله ان امرأتی لا ترفع یر لاسٍ فقال علیه الصلاة والسلام طلقها فقال الٰی احبها وهی، حمیلة فقال علیه الصلاة والسلام استمتع بها‘‘. (ج۳، ص۵۰)
وفی الدر: واما بعده فلیس ذالك لغیر الحاكم. (ج۴، ص۶۵)
وفی الشامیة: ’’قوله واما بعده‘‘ تصریح .......
قال فی القنیة لأنه لو عزره جال كونه مشغولًا بالفاحشة فله ذالك لأنه نهی عن المنكر وكل واحد مأمور به، وبعد الفراغ لیس بنهی لأن النهی عما مضی لا یتصور فیتموص تعزیرًا وذالك إلی الإمام اهـ، وذكر قبله أن للمحتسب ان یحزر المعزر إن عزره بعد الفراغ منها. (ج۴، ص۶۵)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 21770کی تصدیق کریں
1     2844
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیابدکاری کی تہمت لگانےسے نکاح ختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کلمۂ کفر کہنے سے نکاح ٹوٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شادی شدہ عورت اگر کسی کے ساتھ بھاگ کر چلی جائے تو اس کا نکاح ختم ہو جاتاہے؟نیز اس عورت کو ازخود قتل کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 1
  • عدالتی خلع کا متبادل-ایصالِ ثواب

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • حقوق زوجیت پر قادر نہ ہونے والے شخص کا طلاق کے بعد مہر نہ دینا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شوہر کے ساتھ نکاح کے برقرار ہوتے ہوئے کسی غیر مرد کے ساتھ رہنا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کے ساتھ جماع پر قادر نہ ہونے والے شوہر سے علیحدگی کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کے حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی کیسی حاصل کی جائے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • زوجہ متعنت کیلئے کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شوہر حقوق ادا نہ کرے تو کیا بیوی خلع لے سکتی ہے

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • ظالم شوہر کے خلع یا طلاق نہ دینے کی صورت میں عدالت سے خلاصی کا طریقہ

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 3
  • کیا طویل عرصہ ازدواجی تعلقات قائم نہ کرنے کی وجہ سےطلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 1
  • جادو کروانے والی عورت کا نکاح باقی رہتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • انجانے میں بیوی کو ”ماں“ کہہ دینے سے نکاح پر کیا اثر ہوگا؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کن چیزوں سے نکاح از خود ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کو بہن بولنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کیامیاں بیوی کےالگ رہنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کیا میاں بیوی کا ازدواجی تعلق کے بغیر ایک ساتھ رہنےسے نکاح ختم ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کا شوہر کو بھائی جیسا کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نومسلمہ لڑکی کانکاح کے بعد مرتد ہو جانے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • طلاق یا خلع دیے بغیر محض الگ رہنے سے کیا نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کا لاعلمی میں کلمۂ کفر کہنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نکاح کے بعد شوہر رخصتی کرے ، نہ طلاق دے تو عورت کیا کرے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نعت کی بے حرمتی کرنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • زوجۂ متعنّت کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
Related Topics متعلقه موضوعات