مجھے آپ سے ایک درخواست کرنی ہے، میرے شوہر کو بیماری ہے، وہ ہاتھ دھونے جاتے ہیں، تو گھنٹوں ہاتھ دھوتے ہیں، کسی کو کمرے میں آنے نہیں دیتے، اس وجہ سے ہماری ازدواجی زندگی میں بہت پریشانی ہیں، مہربانی کر کے کوئی دعایا وظیفہ بتادیں۔
سائلہ کے شوہر کو چاہیے کہ اتباعِ سنت کا اہتمام کرے اور عشاء کے بعد“۳۱۳“بار”أعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْم“کا وظیفہ اور درج ذیل دعا کا ورد رکھے، ان شاء اللہ مفید رہے گا۔
”{رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِيْنِ}“ [المؤمنون: ۹۷]