مجھے خواتین کی بیماری ”لیکوریا“ کا اسلامک علاج پوچھنا ہے، مہربانی فرما کر اس کے علاج کیلئے کوئی آیت وغیرہ بتا دیں، کیونکہ دوائیوں سے کوئی فرق نہیں پڑرہا۔
گناہوں سے مکمل اجتناب اور پنجگانہ نمازوں کے ساتھ احکامِ شرعیہ کا اہتمام کریں اور وظیفہ کے طور پر اسمِ الٰہی ”ألْعَظِیْمُ“ کا بکثرت ورد کریں اور ساتھ ساتھ کسی ماہر ڈاکٹر سے علاج بھی جاری رکھیں ، ان شاء اللہ مفید ہوگا۔