السلام علیکم! جناب میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے رات کو نیند نہیں آتی، مجھے نظر کا بھی مسئلہ رہتا ہے، دن بدن کمزور ہوتا جا رہا ہوں، پڑھائی میں دل نہیں لگتا، براہ مہربانی مجھے کوئی روحانی علاج بتادیں۔
۱۔ واضح ہو کہ تمام مشکلات کے حل کا اصل نسخہ ترک منکرات، توجہ إلی اللہ اور طاعات کی پابندی ہے اس کو اختیار کرے، اور نیند نہ آنے کی شکایت میں یہ دعابھی پڑھنی چاہیے:
’’ اللھم رب السموٰات السبع و ما اظلمتْ ورب الارضیْنَ وما اقلّتْ ورب الشیاطینَ وما اظلّتْ کُن لی جاراً من شرِّخلقك کلھم جمیعاً ان یفْرطَ علیّ احدٌ أو انْ یطغیٰ عزّجارُكَ و جلّ ثناءك ولاإلٰه غیرك لاإلٰه إلا أنت‘‘ (رحمت دو عالمؐ،ص:۱۳۴)
نیز تسبیحات فاطمی کا اہتمام بھی اس سلسلہ میں کافی مؤثر ہے۔
۲۔ اور نظربد کے لیے یہ دعا پندرہ مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرے اور اس سے چہرے پر چھینٹیں مارے ان شاء اللہ نظر کی تکلیف جاتی رہے گی، دعا یہ ہے:
أُعِيذُكَ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّات مِنْ شَرِّ الْجِنِّ وَشَرِّ الْإِنْسِ عَامَّةً، وَمن شَرِّ نَظْرَةٍ لَامَّةٍ اھ(رحمت دوعالمؐ، ص:۲۳۴) واللہ أعلم بالصواب!