کیا روزہ کی حالت میں شوہر بیوی کے ساتھ سوسکتا ہے ؟ہمبستری نہ کریں صرف سونا مقصود ہو، کیا اس سے روزہ میں کوئی فرق پڑتا ہے؟ براہِ مہربانی جلدی جواب دیں۔
جی ہاں!روزہ کے حالت میں شوہر بیوی کے ساتھ سوسکتا ہے،اس کی وجہ سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا، اور اگر اس سونے سے روزہ کے فاسد ہونے کا اندیشہ ہوتو پھر الگ الگ ہی سونے کا اہتمام چاہیئے ۔
کما فی التاتارخانية:الصوم ترك الأكل و الشرب والوطی من الصبح إلى المغرب مع النيةاھ(2/345)۔
وفی الفقه الاسلامى:ما يفسد الصوم وهو سبعة وخمسون شيئاً تقريباً يمكن تصنيفها فی ثلاثة أشياء:الأول أن يتناول ما ليس بغذاء ولا فی معنى الغذاء وهو الدواء، الثاني أن يتناول غذاء أو دواء بعذر شرعي الخ،الثالث اذا قضی شهوة الفرج غیر كاملة (2/654)۔والله اعلم بالصواب