مجھے بتائیں کہ اچھی کمائی کے لئے کیا دعا کرنی چاہیے؟ میں بزنس شروع کرنا چاہتی ہوں، لیکن کچھ رکاوٹ ہے، ہم دو سال سے یہ نہیں کر سکے، ہم مسلمانوں کے لئے حلال غذا فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ناکام ہیں،ہمیں سمجھ میں نہیں آرہا کہ یہ کام کس طرح کریں، مجھے اس کے متعلق کوئی دعا بتلا کے میری مدد کیجیے۔
اس سلسلے میں اولاً تو مشاورت کے بعد اسباب کی فراہمی کا انتظام کیا جائے، اور ثانیاً اپنے کام کی منصوبہ بندی کرلی جائے، اور اللہ تعالیٰ سے مانگنے اور دعاؤں کے اہتمام کے ساتھ، اللہ کے نام”یَا بَاسِطُ“ کا ورد رکھیں اور ((وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهُ، إِنَّ اللّٰهَ بَالِغُ أَمْرِهِ، قَدْ جَعَلَ اللّٰهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا))“(الطلاق)صبح و شام سو بار پڑھا کریں، ان شاء الله مفید رہے گا۔