جناب مفتی صاحب! السلام علیکم!
ادھر ہم تراویح کے بعد وتر کی نماز میں پہلے دو رکعت اور بعد میں ایک رکعت الگ پڑھتے ہیں بغیر دعاء قنوت کے، یہاں سب لوگ ایسے ہی نماز پڑھتے ہیں تو کیا ہماری نماز ہوتی ہے یا نہیں؟
کسی حنفی المسلک کے لیے مذکور طریقہ سے نماز پڑھانے والے امام کے پیچھے وتر کی نماز میں اقتداء کرنا درست نہیں، لہٰذا حنفی المسلک مقتدیوں کو اپنی نماز وتر الگ سے تین رکعات دعا قنوت اور ایک سلام کے ساتھ پڑھنے کا اہتمام چاہیے۔
ففی الدر المختار: (وصح الاقتداء فيه) ففي غيره أولى إن لم يتحقق منه ما يفسدها في الأصح كما بسطه في البحر (بشافعي) مثلا (لم يفصله بسلام) لا إن فصله (على الأصح) (2/ 7)