ہمارا مسئلہ بہت ہی گھمبیر ہے مفتی صاحب ! مسائل نے ہمارا گھر ہی دیکھ لیا ہے، کوئی نہ کوئی مسئلہ رہتا ہے، ہر وقت پریشانی ہوتی ہے، گھر کا سکون ختم ہو گیا ہے، پہلے ہمارا گھر بہت پر سکون تھا، لیکن اب پریشانیوں نے ہمارے گھر کا راستہ دیکھ لیا ہے، ایسا لگتا ہے کہ کسی نے کوئی جادو کیا ہوا ہے، آپ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور کوئی وظیفہ بتائیں کہ گھر میں دوبارہ سے خوشیاں آجائیں، ہم بہت پریشان ہیں گھر کے حالات کی وجہ سے۔ آپ کی مہربانی ہوگی۔
”{حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ}“ [آل عمران: ۱۷۳]
خاصیت: جوشخص کسی مصیبت وبلاء میں مبتلا ہو اس آیت کو پڑھا کرے، ان شاء اللہ تعالیٰ اس کی مصیبت جاتی رہے گی۔