میری بیٹی تقریباً اڑھائی سال کی ہے، دس ماہ پہلے گرم دودھ سے جل گئی تھی، جس کے نشانات ابھی تک ہیں، نیز کھانا بالکل نہیں کھاتی اور بہت ضد کرتی ہے۔براہِ کرم ان مسائل کے حل کے لئے کوئی دعا یا وظیفہ بتائیں۔
سائل کو چاہیئے کہ جب بچی ضد کرے تو”سورۂ آل عمران“کی آیت نمبر (۸۳) کو تین مرتبہ پڑھ کر بچی کے کان میں پھونک دے، ان شاء اللہ بچی ضد کرنا چھوڑ دیگی۔
جبکہ دیگر دنیوی مشکلات کے لئے رجوع الی اللہ پنجوقتہ نماز باجماعت کی پابندی اور اتباعِ سنت کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا بھی کرتا رہے اور اس کے ساتھ ذیل میں دیئے گئے وظائف بھی پابندی کے ساتھ کرے، ان شاء اللہ ضرور بہتری ہوگی۔ملاحظہ فرمائیں!
1-نمازِ جمعہ کے بعد”سورۂ فاتحہ، سورۂ اخلاص، سورۂ فلق اور سورۂ ناس“سات سات مرتبہ پڑھے
2-{حَسْبِيَ اللّٰهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ} [التوبہ: ۱۲۹] بعد ِنمازِ فجر اکیس (۲۱)مرتبہ ”أللّٰهُمَّ اجِرْنِیْ مِنَ النَّارِ“ سات مرتبہ”سورۂ یٰسین شریف“ ایک مرتبہ اور”منزل شریف“ایک مرتبہ پڑھ کر خوب توجہ ودھیان سے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرے ۔