السلام علیکم مفتی صاحب! میرے والد اور والدہ کا انتقال 2021 میں ہو چکا تھا، میرا چھوٹا بھائی ذہنی مریض ہے، 2025میں میری دو بہنوں نے وراثت میں سے اپنا حصہ لے لیا تھا اور انہوں نے صاف صاف کہہ دیا تھا کہ ہم چھوٹے بھائی کی کوئی ذمہ داری نہیں اٹھا سکتیں، ہمیں ہمارا حصہ دو، چنانچہ میں نے شریعت کے حساب سے جو حصہ بنتا تھا، وہ انہیں دے دیا، اب چھوٹا بھائی میرے ساتھ ہی رہتا ہے اور میں اس کے علاج اور دیگر اخراجات اس کے اپنے وراثت کے حصے سے پورے کر رہا ہوں، وہ کوئی کام نہیں کرتا اور اسے ہر سال ہسپتال میں داخل کروانا پڑتا ہے، بہنوں سے اب ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے،میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں اپنے چھوٹے بھائی کے حصے میں سے اس کا اپنا خرچ اور علاج کر سکتا ہوں؟ کیا میں اس کے علاج اور دیگر اخراجات 2021ء سے حساب لگا کر اس کے حصے میں سے منہاء (minus) کر سکتا ہوں؟ چونکہ میں نے اپنی بہنوں کو 2025کے مارکیٹ ریٹ کے حساب سے حصہ دیا تھا، تو کیا (بھائی کے اخراجات کا حساب لگانے کے لیے) اب دوبارہ مشین (یا جائیداد وغیرہ) کا نیا ریٹ لگاؤں؟
صورت مسئولہ میں مذکور بھائی کی ذہنی کیفیت اگر ایسی ہو کہ وہ اپنے نفع نفصان کی تمیر نہ کرسکتا ہو اور اچھے اور برے کو نہ سمجھتا ہو، تو ایسی صورت میں ولی ہونے کی حیثیت سے سائل کے ذمہ مذکور بھائی کی دیکھ بھال کرنا اور اس کے مال کی حفاظت کرنا ضروری ہے، جبکہ مذکور بھائی کے ضروری اخراجات کیلئے سائل بقدر ضرورت اس کے مال میں سے اس پر خرچ بھی کرسکتاہے، البتہ 2021 سے سائل نے اپنے اس بھائی پر جو اخراجات کیے ہیں، اگر وہ واپسی کی صراحت (یعنی گواہان کی موجودگی میں رقم واپس لینے کی صراحت ) کے ساتھ نہ کیے گئے ہو، تو ایسی صورت میں وہ اخراجات سائل کی جانب سے تبرع و احسان شمار ہوں گے، اور اب سائل کیلئے اس کی واپسی کا مطالبہ کرنا جائز نہ ہوگا، جبکہ 2025ء میں سائل نے اپنی بہنوں کو ان کا شرعی حصہ دینے کے لئے اس جائیداد کی جو مارکیٹ ویلیو لگائی تھی اگر اس وقت تمام ورثاء کے حصص متعین کرکے ہر وارث کا حصہ الگ کردیا گیا تھا، تو اب دوبارہ مارکیٹ ویلیو لگانے کی ضرورت نہیں بلکہ سائل کے اس بھائی کیلئے وہ متعین کردہ حصہ دینا کافی ہوگا، تاہم اگر اس وقت سائل نے فقط بہنوں کا حصہ الگ کرکے یا اس کی قیمت لگا کر ان کا حصہ قیمتا خریدا ہو اور بھائی کا حصہ الگ نہ کیا ہو بلکہ وہ حسب سابق مشترک رہا ہو تو اب بھائی کا حصہ الگ کرتے وقت دوبارہ مارکیٹ ریٹ کے حساب سے اس کا حصہ الگ کرنا ضروری ہوگا ، اس کیلئے سابقہ قیمت کا تعین کافی نہ ہوگا۔
كما في الدر المختار مع التنوير الأبصار: (وتصرف الصبي والمعتوه) الذي يعقل البيع والشراء (إن كان نافعا) محضا(إلى قوله) لا وإن أذن به وليهما وما تردد) من العقود (بين نفع وضرر كالبيع والشراء توقف على الإذن)(إلى قوله) (ووليه أبوه ثم وصيه) بعد موته ثم وصي وصيه كما في القهستاني عن العمادية (ثم) بعدهم (جده) الصحيح وإن علا (ثم وصيه) ثم وصي وصيه قهستاني زاد القهستاني والزيلعي ثم الوالي بالطريق الأولى (ثم القاضي أو وصيه) أيهما تصرف يصح فلذا لم يصح ثم (دون الأم أو وصيها) هذا في المال(كتاب المأذون، ج: ٦ ، ص: ١٧٣-١٧٤، مط: سعيد)
وفي رد المحتار تحت (قوله ووليه أبوه) أي الصبي. وفي الهندية: والمعتوه الذي يعقل البيع يأذن له الأب الوصي والجد دون الأخ والعم وحكمه حكم الصبي ثم ذكر بطلان إذن ابنه له. ويمكن رجوع الضمير في المتن إلى الصبي والمعتوه باعتبار المذكور ثم هذا إذا بلغ معتوها أما إذا بلغ عاقلا ثم عته لا تعود الولاية إلى الأب قياسا بل إلى القاضي أو السلطان. وفي الاستحسان: تعود إليه.(كتاب المأذون، مبحث في تصرف الصبي ومن له الولاية عليه وترتيبها، ج: ٦ ، ص: ١٧٤، مط: سعيد)
وفی موسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ: نص الفقهاء على أنه يلزم على ولي المجنون والمجنونة تدبير شئونه ورعاية أموره بما فيه حظ المجنون، وبما يحقق مصلحته، فينفق عليه في كل حوائجه من ماله بالمعروف، ويداويه ويرعى صحته، ويقيده ويحجزه عن أن ينال الناس بالأذى أو ينالوه به إن خيف ذلك منه، صونا له، وحفظا للمجتمع من ضرره.(النوع الثاني: الولاية على النفس، السبب الثاني الجنون، ج: ٤٥، ص: ١٧٢، مط:وزارة الأوقاف ،الكويت )
وفیہ ایضاً: للرجال العصوبة، فلا تثبت إلا للعصبة من الرجال، ويتقدم الأقرب فالأقرب: الأب ثم الجد أبوه وإن علا، ثم الأخ لأب وأم، ثم الأخ لأب،الخ(النوع الثاني: الولاية على النفس، العصوبۃ، ج: ٤٥، ص: ١٨٨، مط:وزارة الأوقاف ،الكويت )
وفی العقود الدرية في تنقيح الفتاوى الحامدية: المتبرع لا يرجع بما تبرع به على غيره كما لو قضى دين غيره بغير أمره.اه.(کتاب المداینات، ج:٢ ، ص:٢٢٦،مط: دارالمعرفۃ)
باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 1ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)
یونیکوڈ احکام وراثت 0کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 2