احکام وراثت

والد کا بیٹوں کو اپنی جائیداد سے محروم کرنا

فتوی نمبر :
100701
| تاریخ :
2026-10-24
معاملات / ترکات / احکام وراثت

والد کا بیٹوں کو اپنی جائیداد سے محروم کرنا

محترم جناب!
عرضِ خدمت ہے کہ فدوی کی اولاد اب مجھے مارتی پیٹتی ہے اور نہایت گندی گالیاں دیتی ہے۔ میرے مرحوم والدین، جنہیں اس دنیا سے گئے ۳۵ سے ۴۰ سال ہو چکے ہیں، یہ میرے دونوں بیٹے (محمد حماد غوری اور محمد دانیال غوری) انہیں بھی گالیاں دیتے ہیں۔ محترم جناب! اس میں میرے والدین کا کیا قصور ہے؟ اس سب میں ان دونوں بیٹوں کی ماں "ثمینہ اختر" بھی شامل ہے اور اپنے بچوں کا ساتھ دیتی ہے۔ جناب! میں دل کا مریض ہوں، مجھے تین ہارٹ اٹیک (Heart Attacks) ہو چکے ہیں اور میں شوگر و ڈپریشن کا بھی مریض ہوں۔
جنابِ عالی سے عرض ہے کہ کیا میں اپنی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد اپنے دو پوتوں، تین پوتیوں اور شادی شدہ بیٹی کے نام کر سکتا ہوں؟ میرے پوتے اور پوتیاں ۳ سے ۹ سال کی عمر کے درمیان ہیں۔ میں اپنی جائیداد اپنے ان ناخلف، بدبخت، بدتمیز، بد اخلاق، بدکردار اور شراب جیسے قبیح فعل میں مبتلا بیٹوں کو نہیں دینا چاہتا، اور اب اس معاملے میں میرا سالہ "محمد اشرف شیخ" بھی شامل ہو گیا ہے۔ برائے مہربانی، شریعتِ مطہرہ کے مطابق ان باتوں کا شرعی حکم بتا کر میری رہنمائی و مدد فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر سائل کا بیان واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہے، تو اس کے بیٹوں اور بیوی کا مذکورہ رویہ شدید بدسلوکی اور والد و شوہر کی نافرمانی پر مبنی ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے، اور احادیثِ مبارکہ میں اس پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں۔ لہٰذا، سائل کے بیٹوں اور بیوی پر لازم ہے کہ وہ اپنے اس رویے کو فوراً ترک کرتے ہوئے دست بستہ معافی مانگیں اور بصدق دل اللہ تعالی سے توبہ و استغفار بھی کریں اور آئندہ کے لیے سائل کو ایذا رسانی سے اجتناب کریں، تاکہ دنیا اور آخرت کی ذلت و رسوائی سےبچ سكيں۔
اس کےبعدواضح رہے کہ شریعتِ مطہرہ کی رو سے ہر شخص اپنی زندگی میں اپنی جائیداد کا تنہا مالک ہوتا ہے اور وہ اپنی مرضی سے اپنے مال و جائیداد میں جیسے چاہے تصرف کر سکتا ہے، کسی بیٹے، بیٹی یا بیوی کو اس سے کسی قسم کے مطالبے یا تقسیمِ جائیداد پر مجبور کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں هوتا۔ لہٰذا، اگر سائل کے بیٹے اور بیوی اپنی نافرمانی کا رویہ ترک نہیں کرتے اور اس بنا پر وہ اپنا سارا مال و جائیداد اپنے پوتوں، پوتیوں اور بیٹی کے درمیان باقاعدہ تقسیم اور حد بندی کے ساتھ الگ الگ کر کے ہر ایک کو اس کے حصے پر باضابطہ مالکانہ قبضہ بھی دے دیتا ہے، تو اس سے ہر ایک پوتا، پوتی اور بیٹی اپنے قبضے کئے ہوئے حصے کے مالک بن جائیں گے، جس سے سائل کی ملکیت ختم ہو جائے گی اور بصورت انتقال اس مال و جائیداد پر ترکہ اور میراث کا اطلاق نہیں ہوگا، چنانچہ سائل کے نافرمان بیٹے اور بیوی اس میں حصہ داری کا دعویٰ بھی نہیں کر سکیں گے۔ تاہم، اگر سائل تقسیمِ جائیداد کے سلسلے میں شرعاً پسندیدہ اور مستحب طریقہ اختیار کر لے تو زیادہ مناسب ہوگا؛ اور وہ طریقہ یہ ہے کہ سائل اپنی بقیہ زندگی کے لیے محتاط اندازے کے مطابق جتنا مال رکھنا چاہے رکھ لے، اور بقیہ مال و جائیداد اپنے پوتوں، پوتیوں اور بیٹی کے درمیان تقسیم کر کے ہر فرد کو اس کے حصے پر باضابطہ مالکانہ قبضہ بھی دے دے، تاکہ یہ ہبہ (گفٹ) شرعاً درست اور تام ہو جائے، کیونکہ محض کاغذات میں نام کر دینا یا زبانی کلامی دینا کافی نہیں۔ اس طرح کرنے سے پوتوں، پوتیوں اور بیٹی میں سے ہر ایک اپنے حصے کا مالک بن جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في لسان الاحكام: ولو وهب جميع مَاله من ابنه جاز وهو آثم نص عليه مُحَمَّد رحمه الله تعالى ولو خص بعض أَوْلاده لزيادة رشده فلا بأْس به (الْفَصْل التَّاسِع عشر في الْهبة، ص:٣٧١، ط: البابي الحلبي – القاهرة )
وفي حاشية ابن عابدين: (وتتم) الْهبة (بالقبْض) الْكامل (ولو الْموهوب شاغلً لملك الْواهب لا مشغولا به) والْأصل أن الْموهوب إن مشغولا بملك الواهب منع تمامها (كتاب الهبة: ج:٥، ص:٦٩٠، ط: شركة مكتبة ومطبعة مصطفى البابي الحلبي )
وفي تكملة حاشية ابن عابدين: الارث جبري لَا يسْقط بالاسقاط (باب التحالف: ج:٨، ص: ١١٦، ط: دار الفكر، بيروت )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
وحید اللہ صافی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100701کی تصدیق کریں
0     66
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
Related Topics متعلقه موضوعات