احکام وراثت

متروکہ مکان پر واجب الاداء بل کون ادا کرے گا؟

فتوی نمبر :
100017
| تاریخ :
2026-10-04
معاملات / ترکات / احکام وراثت

متروکہ مکان پر واجب الاداء بل کون ادا کرے گا؟

جناب مفتی صاحب ! جامعہ بنوریہ عالمىہ کراچی، السلام عليكم ورحمۂ الله وبركاتہ!
بعد سلام عرض ہے کہ ہم پانچ بھائی اور تین بہنیں ہیں، والد صاحب کا انتقال 2012 میں ہوا اور والدہ حیات ہیں، جب والد صاحب کا انتقال ہوا بجلی کا بل 14,000 تھا ،والد صاحب کے انتقال کے بعد ایک بھائی اپنے مکان میں اور دو بھائی کرایہ کے مکان میں چلے گئىں، اور بڑا بھائی گھر میں رہنے کے لیے آگیا، جب بھائی گھر میں رہنے آیا تو بجلی کا بل 80,000 تھا، اب 2026 ہے، اب تقریباً بل چودہ، پندرہ لاکھ ہے، اب مکان پر قرضہ ہے۔ اور والدہ حصے کر رہی ہیں، اور جب سے والد صاحب کا انتقال ہوا ہے والدہ تیسرے نمبر والے بھائی کے ساتھ رہ رہی ہیں، والد صاحب کی جگہ پر بڑا بھائی اور چھوٹا بھائی رہتے ہیں، تیرہ، چودہ سال ہو گئے ہیں۔ بڑے بھائی کو رہتے ہوئے اب یہ بتائىں کہ اس مکان کا بل کون ادا کرے گا، جس نے استعمال کیا ہے وہ ادا کرےگا ىا ىہ سب ادا كرىں گے؟ اس مکان کی فائل بھی نہیں پتا کس کے پاس ہے اور والدہ کہہ رہی ہے اپنا اپنا حصہ بناؤ ،مکان پر قرضہ ہے۔ تو کس طرح حصہ بنائیں؟ اور جگہ 120 گز ہے، کیا ماں یا کوئی بھی بھائی شریعت سے ہٹ کر فیصلہ کر سکتا ہے؟ والدہ نے چودہ، پندرہ سالوں میں کوئی فیصلہ نہیں کیا اور مکان پر قرضہ بڑھتا جا رہا ہے، کیا یہ جائز ہے اور اس کا قصور وار ہے، براه مہربانی رہنمائی فرمائیں۔
دوسری بات والد کے انتقال کے بعد کیا والدہ اپنی اولاد مىں سے کسی كو جائداد سے بے دخل کر سکتی ہے۔ اور والده صرف زبانی کہے کہ تمہارے والد نے بے دخل کیا ہے، کیا یہ بات معتبر ہے ؟ جزاك الله۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو كہ والد مرحوم کے انتقال کے وقت اس مكان پر واجب الادا بلوں کی رقم تو تركہ سے ادا کی جائے گی، اس لیے تقسیمِ تركہ سے قبل اس قدر رقم منہا کی جائے گی۔ البتہ والد مرحوم کے انتقال کے بعد سے اب تک مكان سے جو بھائی مستفید ہوا ہے اور اس کے باوجود منٹننس کی ادائیگی نہیں کی تو اس طرح لازم ہونے والے تمام بقایاجات کی ادائیگی ان کے ذمہ لازم ہوگی، ان اخرجات کی رقم مجموعی تركہ سے منہا کرنا درست نہیں، جس سے احتراز لازم ہے، جبکہ والدہ اپنی اولاد میں سے کسی کو ان کے والد کے تركہ سے بےدخل نہیں کر سکتی اور نہ ہی والد کی طرف منسوب بات (كہ انہوں نے کسی بیٹے یا بیٹی کو اپنی زندگی میں بےدخل کر دیا تھا) کا شرعاً کوئی اعتبار ہے،بلکہ ہر وارث اپنے حصہ شرعیہ کا حقدار ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الدر المختار: (يبدأ من تركة الميت الخالية عن تعلق حق الغير بعينها كالرهن والعبد الجاني) والمأذون المديون والمبيع المحبوس بالثمن والدار المستأجرة وإنما قدمت على التكفين لتعلقها بالمال قبل صيرورته تركة (بتجهيزه) يعم التكفين (من غير تقتير ولا تبذير) (إلى قوله) (ثم) تقدم (ديونه التي لها مطالب من جهة العباد) اهـ (کتاب الفرائض، ج: 6، ص: 759، ط: سعید)۔
وفي درر الحكام في شرح مجلة الأحكام: (إذا احتاج الملك المشترك للتعمير والترميم فيعمره أصحابه بالاشتراك بنسبة حصصهم) (إلى قوله) الخلاصة: إن نفقات الأموال المشتركة تعود على الشركاء بنسبة حصصهم في تلك الأموال حيث إن الغرم بالغنم اهـ (الكتاب العاشر الشركات، الباب الخامس في بيان النفقات المشتركة، الفصل الأول في بيان تعمير الأموال المشتركة وبعض مصروفاتها الأخرى، المادة (1308) ج:3، ص: 310، ط: دار الجيل)
وفي القواعد والضوابط الفقهية في الضمان المالي: وأما قاعدة (الغرم بالغنم): فإنها وإن جاءت على عكس قاعدة (الخراج بالضمان) أي الغنم بالغرم في اللفظ إلا أن المعنى فيهما متفق، وقد ذكر العلماء لهذه القاعدة صيغا كلية ونصوصا فقهية أسوقها كما يلي:1) الغرم بالغنم:نص على هذه الصيغة كل من : أبي سعيد الخادمي وأصحاب مجلة الأحكام العدلية 2) من كان الشيء له كانت نفقته عليه: نص على هذه الصيغة شيخ الإسلام ابن تيمية .3) من ملك الغنم كان عليه الغرم: نص على هذه الصيغة يوسف بن عبد الهادي .4) النقمة بقدر النعمة: نص على هذه الصيغة أصحاب مجلة الأحكام العدلية .5) كل مشترك نماؤه للشركاء ونفقته عليهم ونقصه عليهم اهـ (المبحث الأول: قاعدة: الخراج بالضمان وقاعدة: الغرم بالغنم، المطلب الأول: في صيغ القاعدة، ص: 203-204، ط: دار كنوز إشبيلية للنشر والتوزيع، السعودية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد یعقوب علی معظم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100017کی تصدیق کریں
0     83
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
Related Topics متعلقه موضوعات