روزے کی قضاء و کفارہ

روزے کی حالت میں قصداً ہمبستری کرنے سے قضاء اور کفارہ کا کیا حکم ہے؟

فتوی نمبر :
99605
| تاریخ :
عبادات / روزہ و رمضان / روزے کی قضاء و کفارہ

روزے کی حالت میں قصداً ہمبستری کرنے سے قضاء اور کفارہ کا کیا حکم ہے؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ان مسائل کے بارے میں کہ:۱۔ زید نے روزے کی حالت میں ہمبستری کی، جس کی وجہ سے اس کا روزہ باطل ہو گیا ،جب زید کو روزے کے کفارہ کا کہا تو زید کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ اس طرح کرنے سے روزہ باطل ہو جاتا ہے، اور جہاں تک کفارے کا ذکر ہے تو میں اس کے ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا ہوں بایں طور پر کہ میں بہت غریب اور کمزور ہوں تو کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کیا ایسے شخص پر کفارہ لازم ہے کہ نہیں قرآن وسنت کی روشنی میں راہ نمائی فرمائیں۔
۲۔ بکر اور خالد بھائی ہیں، بکر نے خالد کی زوجہ یعنی اپنی بھابھی سے بارہا منہ کالا کیا ہے ۔ (۱) تو کیا بکر کی اس حرکت کی وجہ سے خالدکے نکاح میں کچھ خلل واقع ہو گا یا نہیں ؟ (۲) اور بچہ کا نسب کس کے ساتھ ثابت ہوگا بکر کے ساتھ یا خالد کے ساتھ؟ (۳) بکر اپنی گھٹیا حرکت پر بہت نادم ہے۔ برائے مہربائی تفصیل سے وضاحت فرما کر بندے کو مشکور فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور شخص اور اس کی بیوی پر ہمبستری کے ذریعہ فاسد کیے ہوئے روزہ کی قضاء اور بطور کفارہ مسلسل دو ماہ روزے رکھنا اگر اس کی استطاعت نہ ہو تو پھر ساٹھ مسکینوں کو صبح و شام دو وقت پیٹ بھر کر کھانا کھلانا یا ہر مسکین کو دو سیر گندم یا اس کی قیمت دینا لازم ہے اس سلسلے میں اپنے آپ کو کمزور قرار دینا قطعاً نا جائز اور شیطانی دھوکہ ہے اس قسم کی حیلہ سازیوں سے احتراز لازم ہے۔
زنا کرنا ایک قبیح حرکت اور شرعا بھی ناجائز اور حرام ہے، جس پر شریعت مطہرہ نے حد شرعی نافذ کرنے کا حکم بیان فرمایا ہے جبکہ اپنی بھابھی کے ساتھ کرنے سے اس کی شناعت و قباحت مزید بڑھ جاتی ہے، جس کی وجہ سے ان دونوں پر بصدق دل تو بہ و استغفار اور آئندہ کے لیے ایسی حرکات سے مکمل اجتناب بھی لازم ہے۔
تاہم اس حرکت کی وجہ سے مذکور منکوحہ اپنے شوہر پر حرام یا اس کے نکاح سے نہیں نکلی اور پیدا ہونے والی اولاد بھی ثابت النسب ہی کہلائے گی، مگر آئندہ کے لیے باہم بے تکلفی کرنے اور مشترکہ رہائش رکھنے سے احتراز لازم ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اورنگزیب دوست محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99605کی تصدیق کریں
0     44
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حیض کی حالت میں رہے ہوئے روزوں کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • قضاء عبادات کی ادائیگی کے اوقات اور حکم

    یونیکوڈ   انگلش   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • مشت زنی سے توڑے ہوئے روزے کی قضاء کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • بیوی سے کھیلنے کے دوران انزال ہونے کی صورت میں روزے کاحکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • روزہ کی حالت میں ہمبستری کرنے کے کفارہ کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • کیا عورت پیٹ سے ہونے کی صورت میں روزہ چھوڑ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • مشت زنی کرنے سے کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • روزے کی حالت میں مشت زنی کرنے سے قضاء لازم ہوگا یا کفارہ بھی ؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شوال کے چھ نفلی روزوں میں رمضان کے چھ قضا روزوں کی نیت کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیاروزے کی حالت میں مُشت زنی کرنے سے کفارہ لازم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • شدید تھکن اور چکر آنے کی وجہ سے رمضان کا روزہ توڑنے کا کفارہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیا کفارہ کے روزے رکھتے ہوئے ماہواری آنے سے تسلسل ٹوٹ جائیگا؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • رمضان کے چُھوٹے ہوئے روزوں کی قضا کے بدلے کفارہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کفارے کی حقیقت اور اس کی ا دائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • لاعلمی کی وجہ سے صبح ِصادق کے بعد بھی کھاتے رہنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شراب پینے والے شخص کا بیوی سے قضا روزے کی حالت میں جماع کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کام کاج کی وجہ سے والدین کا بچی کو روزے سے منع کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • چُھوٹے ہوئے روزوں کی قضاء کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • قضا روزوں کی تعداد یاد نہ ہوتو کیا کیا جائے ؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شک و شبہ کی بنا پر روزوں کی قضاکرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • رمضان میں الٹیاں لگنے کی وجہ سے دوائی لینا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • جگر کے مریض کے لئے روزہ رکھنے اور فدیہ دینے کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • روزوں کا کفارہ ادا کرنےسے متعلق حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • دودھ پیتے بچہ کی وجہ سے روزہ قضا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • روزےکی حالت میں مشت زنی کا ارتکاب ہوجائے تو اس کا کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات