السلا م علیکم! مفتی صاحب میں نے چند سال پہلے کے تقریبا ً ہر روزے (30) میں روزے کی حالت میں مشت زنی کی ہے ، اب جب دین کی طرف رجحان ہوا ہے ،تو اپنی اس جہالت پر سخت شرمندگی ہورہی ہے ، مفتی صاحب میں اتنا مال دار نہیں کہ اس کا کفارہ ادا کرسکوں ۔مفتی صاحب برائے مہربانی اس کا حل بتا دیں کہ اس کی تلافی کی صورت کیا بنے گی ؟ جزاک اللہ خیراً!
سائل نے رمضان کے جن روزوں میں مشت زنی کی ہو اور انزال ہوچکا ہو، یعنی منی خارج ہوگئی ہو، تو وہ تمام روزے ٹوٹ گئے ہیں ، سائل پر ان روزوں کی قضاء لازم ہے ، کفارہ لازم نہیں ، البتہ روزےکی حالت میں اس گناہ کی شنا عت اور بھی بڑھ جاتی ہے ، لہذا اپنے اس گناہ پر بصدقِ دل توبہ و استغفار اور آئندہ کے لئے دوبارہ اس گناہ سے مکمل اجتناب لازم ہے ۔
کما فی الدر المختار: و کذا الاستمناء بالکف و إن کرہ تحریماً لحدیث”ناکح الید ملعون “ الخ
و فی الرد تحت(قولہ: و کذا الإستمناء بالکف) أی فی کونہ لا یفسد لکن ھذا إذا لم ینزل أما إذا أنزل فعلیہ القضاء کما سیصرح بہ وھو المختار الخ (کتاب الصوم، مطلب فی حکم الإستمناء بالکف، ج 2، ص 399، ط: ایچ ایم سعید )-
و فی الھندیۃ: الصائم إذا عالج ذکرہ حتی أمنی فعلیہ القضاء وھو المختار الخ(کتاب الصوم، ج 1، ص 205، ط: ماجدیۃ )۔
شدید تھکن اور چکر آنے کی وجہ سے رمضان کا روزہ توڑنے کا کفارہ ادا کرنا
یونیکوڈ روزے کی قضاء و کفارہ 0