روزے کی قضاء و کفارہ

افطاری سے کچھ وقت پہلے ماہواری آنے کی صورت میں روزے کا حکم،

فتوی نمبر :
99422
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / روزہ و رمضان / روزے کی قضاء و کفارہ

افطاری سے کچھ وقت پہلے ماہواری آنے کی صورت میں روزے کا حکم،

1۔ ایک عورت جو روزہ دار ہے افطار سے کچھ پہلے تقریبا تین گھنٹے پہلے ماہواری شروع ہو جاتی ہے، تو اس کو کیا کرنا چاہیے؟ کیا وہ روزہ توڑ دے یا جاری رکھے؟
2۔ اگر ایک عورت اپنے ماہواری کو پورا ہونے کے بعد رات میں غسل نہیں کر پائی تو کیا وہ عورت سحری کے لیے جاگے صبح غسل کرے اور اس کے بعد روزہ کی نیت کرے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۔ وقت افطار سے تھوڑی دیر پہلے ماہواری آنے کی صورت میں بھی روزہ ٹوٹ جاتا ہے ، اگر ہمت ہو تو بقیہ وقت روزہ داروں کی طرح گزارے ورنہ کھانے وغیرہ کی بھی اجازت ہے، تاہم اس روزہ کی قضاء بھی لازم ہوگی ، کما فی کتب الفقہ
۲۔ اگر سحری کا وقت ختم ہونے سے پہلے غسل کرنے اور کھانا وغیرہ یعنی سحری کرنے کی گنجائش ہو تو غسل پہلے کرے ورنہ پہلے سحری کر لے اور بعد میں غسل کرے اگرچہ سحری کا وقت ختم ہو چکا ہے، روزہ بہرحال ہو جائےگا۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی عبد اللہ شوکت صاحب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99422کی تصدیق کریں
0     96
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حیض کی حالت میں رہے ہوئے روزوں کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • قضاء عبادات کی ادائیگی کے اوقات اور حکم

    یونیکوڈ   انگلش   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • مشت زنی سے توڑے ہوئے روزے کی قضاء کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • بیوی سے کھیلنے کے دوران انزال ہونے کی صورت میں روزے کاحکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • روزہ کی حالت میں ہمبستری کرنے کے کفارہ کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • کیا عورت پیٹ سے ہونے کی صورت میں روزہ چھوڑ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • مشت زنی کرنے سے کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • روزے کی حالت میں مشت زنی کرنے سے قضاء لازم ہوگا یا کفارہ بھی ؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شوال کے چھ نفلی روزوں میں رمضان کے چھ قضا روزوں کی نیت کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیاروزے کی حالت میں مُشت زنی کرنے سے کفارہ لازم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • شدید تھکن اور چکر آنے کی وجہ سے رمضان کا روزہ توڑنے کا کفارہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیا کفارہ کے روزے رکھتے ہوئے ماہواری آنے سے تسلسل ٹوٹ جائیگا؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • رمضان کے چُھوٹے ہوئے روزوں کی قضا کے بدلے کفارہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کفارے کی حقیقت اور اس کی ا دائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • لاعلمی کی وجہ سے صبح ِصادق کے بعد بھی کھاتے رہنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شراب پینے والے شخص کا بیوی سے قضا روزے کی حالت میں جماع کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کام کاج کی وجہ سے والدین کا بچی کو روزے سے منع کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • چُھوٹے ہوئے روزوں کی قضاء کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • قضا روزوں کی تعداد یاد نہ ہوتو کیا کیا جائے ؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شک و شبہ کی بنا پر روزوں کی قضاکرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • رمضان میں الٹیاں لگنے کی وجہ سے دوائی لینا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • جگر کے مریض کے لئے روزہ رکھنے اور فدیہ دینے کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • روزوں کا کفارہ ادا کرنےسے متعلق حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • دودھ پیتے بچہ کی وجہ سے روزہ قضا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • روزےکی حالت میں مشت زنی کا ارتکاب ہوجائے تو اس کا کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات