شوهر و بیوی کے حقوق

ایک سے زائد بیویوں والے شوہر کیلئے دن میں وقت دینے میں بھی برابری ضروری ہے؟

فتوی نمبر :
98785
| تاریخ :
2026-08-25
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

ایک سے زائد بیویوں والے شوہر کیلئے دن میں وقت دینے میں بھی برابری ضروری ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں ایک ایسے شخص کی دوسری بیوی ہوں جس کی مجھ سے پہلے ایک بیوی تھی۔ حال ہی میں میرے شوہر نے تیسری شادی بھی کی ہے۔ میں اپنے ازدواجی حقوق کے حوالے سے شرعی رہنمائی چاہتی ہوں۔میرے شوہر الحمدللہ مالی طور پر میری تمام ضروریات پوری کرتے ہیں۔ وہ میرے ساتھ مالی معاملات میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں اور میری ضروریات کا خیال رکھتے ہیں۔ میرے پہلے نکاح سے ایک بیٹا بھی ہے، جس کی ذمہ داریاں بھی میرے شوہر بہت اچھی طرح پوری کر رہے ہیں۔ ہماری موجودہ شادی سے بھی ایک بچہ ہے۔میری شکایت مالی معاملات کے متعلق نہیں بلکہ شوہر کی طرف سے مجھے دیے جانے والے وقت اور راتوں کی تقسیم کے متعلق ہے۔
میرے شوہر عموماً ہفتے میں دو راتیں میرے ساتھ گزارتے ہیں۔ وہ عام طور پر رات تقریباً 10 بجے میرے گھر آتے ہیں اور صبح تقریباً 9 یا 10 بجے چلے جاتے ہیں۔
مثلاً پیر کے دن وہ دفتر سے تقریباً شام 5 یا 6 بجے واپس آتے ہیں۔ اس کے بعد وہ اپنی پہلی بیوی اور بچوں کے ساتھ کئی گھنٹے گزارتے ہیں اور تقریباً رات 10 بجے میرے پاس آتے ہیں۔ منگل اور بدھ کو وہ میرے پاس نہیں آتے اور زیادہ تر وقت اپنی پہلی بیوی اور بچوں کے ساتھ گزارتے ہیں۔ جمعرات کو وہ دوبارہ تقریباً رات 10 بجے میرے پاس آتے ہیں اور اگلی صبح چلے جاتے ہیں۔
میرے شوہر پہلے اکثر یہ کہتے تھے کہ وہ بہت مصروف ہیں اور ان کے پاس مجھے مزید وقت دینے کی گنجائش نہیں ہے۔ میں نے اس بات کو ان کی مصروفیت سمجھ کر برداشت کیا۔ لیکن اب انہوں نے تیسری شادی بھی کی ہے اور اس کے لیے بھی وقت نکال رہے ہیں۔ میری اصل تکلیف اور گلہ یہ ہے کہ جب مجھے زیادہ وقت دینے کے لیے ان کی مصروفیت ایک وجہ تھی، تو بعد میں ایک اور شادی کے لیے وقت کیسے نکالا گیا؟
میں تیسری بیوی کے بارے میں کوئی شکایت یا اعتراض نہیں کر رہی، بلکہ صرف اپنے اس احساس کے بارے میں شرعی رہنمائی چاہتی ہوں کہ آیا مجھے میرے ازدواجی وقت کا مناسب حق دیا جا رہا ہے یا نہیں۔
میرے شوہر کا کہنا ہے کہ وہ میرے ساتھ وقت کے معاملے میں انصاف کر رہے ہیں اور جتنا وقت دے سکتے ہیں، دے رہے ہیں۔ لیکن مجھے محسوس ہوتا ہے کہ مجھے صرف محدود وقت ملتا ہے، جبکہ پہلی بیوی اور بچوں کے ساتھ وہ زیادہ وقت اور خاندانی وقت گزارتے ہیں۔براہ کرم قرآن و سنت اور فقہِ حنفی کی روشنی میں درج ذیل سوالات کے جوابات عنایت فرمائیں:
1۔کیا متعدد بیویوں کی موجودگی میں شوہر پر راتوں اور ازدواجی قیام کو بیویوں کے درمیان عدل کے ساتھ تقسیم کرنا شرعاً لازم ہے؟
2۔اگر شوہر ایک بیوی کے ساتھ ہفتے میں صرف دو راتیں گزارے، لیکن دوسری بیوی کے ساتھ راتوں کے علاوہ روزانہ کئی گھنٹے اور زیادہ خاندانی وقت گزارے، تو کیا یہ شرعی عدل کے تقاضوں کو پورا کرتا ہے؟
3۔کیا پہلی بیوی کو صرف اس وجہ سے زیادہ وقت یا زیادہ خاندانی وقت دینا شرعاً جائز ہے کہ وہ پہلی بیوی ہیں اور ان کے بچے بھی شوہر کے ساتھ رہتے ہیں؟
4۔اگر شوہر یہ کہتا رہا ہو کہ وہ مصروفیت کی وجہ سے دوسری بیوی کو اس سے زیادہ وقت نہیں دے سکتا، لیکن بعد میں تیسری شادی کے لیے وقت نکال لے، تو کیا اس صورت میں دوسری بیوی کے اپنے وقت اور ازدواجی حقوق کے متعلق کوئی شرعی حق بنتا ہے؟
5۔اگر شوہر بیوی کی تمام مالی ضروریات پوری کر رہا ہو، تو کیا مالی کفالت ازدواجی وقت اور راتوں میں کمی کا متبادل بن سکتی ہے؟
6۔اگر بیوی نے اپنی خوشی اور رضامندی سے اپنا کوئی وقت شوہر کو معاف نہیں کیا، تو کیا شوہر اپنی طرف سے اس کے وقت یا راتوں کو کم کر سکتا ہے؟
7۔ایسی صورت میں بیوی کے لیے شرعی طور پر کیا طریقہ اختیار کرنا مناسب ہے؟ کیا وہ اپنے شوہر سے باقاعدہ باری/شیڈول مقرر کرنے کا مطالبہ کر سکتی ہے؟
میں اپنے شوہر پر الزام نہیں لگانا چاہتی۔ میں ان کی مالی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور میرے بچوں کی ذمہ داری اٹھانے کی قدر کرتی ہوں۔ میری صرف یہ خواہش ہے کہ مجھے معلوم ہو کہ شریعت میں میرے ازدواجی وقت اور راتوں کے کیا حقوق ہیں اور میرے شوہر پر عدل کے حوالے سے کیا ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔براہ کرم اس معاملے میں تفصیلی شرعی رہنمائی فرمائیں۔جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہے کہ مرد کو ایک سے زائد عورتوں سے نکاح کی اجازت اس صورت میں ہے کہ وہ اپنی تمام بیویوں کے درمیان نان و نفقہ اور وقت دینے میں عدل اور برابری کر سکتا ہو۔ جبکہ دو یا دو سے زائد بیویوں کے درمیان( چاہے ان میں سے کوئی ایک جوان اور نئی دلہن ہو یا پہلی اور بچوں والی ہو) وقت کی تقسیم میں عدل اور برابری کا تعلق صرف شب گزاری کے ساتھ ہے، جس میں ازدواجی تعلق قائم کرنا شامل نہیں۔ البتہ دن کے اوقات میں سب کو برابر وقت دینا شوہر پر لازم نہیں۔ بلکہ دن کے اوقات میں حسبِ منشا کسی بھی بیوی کے پاس کچھ دیر کے لیے جا کر حال احوال لینے یا وقت گزارنے میں شوہر خود مختار ہے اور اس پر کسی بیوی کو اعتراض کا حق حاصل نہیں۔
لہذا صورتِ مسئولہ میں سائلہ کا شوہر اگر تیسری شادی سے قبل اسے ہفتے میں صرف دو راتیں دیتا ہے تو یہ نا انصافی اور عدل کے خلاف ہے جس پر احادیث میں شدید وعید وارد ہوئی ہے، اس پر لازم ہے کہ اب دونوں بیویوں کو اور اگر تیسری شادی کرلیتا ہے تو تینوں بیویوں کو شب گزاری میں برابر کا وقت دے، ورنہ سائلہ اپنے حق کے مطالبے میں حق بجانب ہوگی ۔تاہم اگر سائلہ وسعتِ ظرفی سے کام لیتے ہوئے اور شوہر کی دلی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے ہفتہ میں ایک رات یا کم و بیش وقت شوہر کو پہلی بیوی کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کی اجازت دیدے ، تو اسے اس کا اختیار ہے مگر ایسا کرنا اس پر لازم نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشكاة المصابيح: وعن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «إذا كانت عند الرجل امرأتان فلم يعدل بينهما جاء يوم القيامة وشقه ساقط» . رواه الترمذي وأبو داود والنسائي وابن ماجه والدارمي (باب القسم الفصل الثانی ج:2 ص:965 ط: المکتب الاسلامی بیروت)۔
و فی الدر المختار: (يجب) وظاهر الآية أنه فرض، نهر (أن يعدل) أي أن لا يجور (فيه) أي في القسم بالتسوية في البيتوتة (وفي الملبوس والمأكول) والصحبة (لا في المجامعة) كالمحبة، بل يستحب۔۔(الی قولہ)۔۔(ولو) (أقام عند واحدة شهرا في غير سفر ثم خاصمته الأخرى) في ذلك (يؤمر بالعدل بينهما في المستقبل وهدر ما مضى وإن أثم به) لأن القسمة تكون بعد الطلب (وإن) (عاد إلى الجور بعد نهي القاضي إياه) (عزر) بغير حبس جوهرة لتفويته الحق۔۔(الی قولہ)۔۔والبكر والثيب والجديدة والقديمة والمسلمة والكتابية سواء) لإطلاق الآية.الخ (کتاب النکاح باب القسم بین الزوجات ج:3 ص:201 ط: سعید)۔
و فی الدر المختار: (ويقيم عند كل واحدة منهن يوماً وليلةً) لكن إنما تلزمه التسوية في الليل، حتى لو جاء للأولى بعد الغروب وللثانية بعد العشاء فقد ترك القسم، ولا يجامعها في غير نوبتها، وكذا لايدخل عليها إلا لعيادتها ولو اشتد، ففي الجوهرة: لا بأس أن يقيم عندها حتى تشفي أو تموت، انتهى، يعني إذا لم يكن عندها من يؤنسها الخ
و فی الشامیۃ تحت (قوله: لكن إلخ) قال في الفتح: لانعلم خلافاً في أن العدل الواجب في البيتوتة والتأنيس في اليوم والليلة، وليس المراد أن يضبط زمان النهار، فبقدر ما عاشر فيه إحداهما يعاشر الأخرى، بل ذلك في البيتوتة، وأما النهار ففي الجملة اهـ يعني لو مكث عند واحدة أكثر النهار كفاه أن يمكث عند الثانية ولو أقل منه بخلافه في الليل، نهر (قوله: ولا يجامعها في غير نوبتها) أي ولو نهاراً ط الخ (کتاب النکاح باب القسم بین الزوجات ج:3 ص:207 ط: سعید)۔
و فی الفتاوی الہندیۃ: ومما يجب على الأزواج للنساء العدل والتسوية بينهن فيما يملكه والبيتوتة عندها للصحبة والمؤانسة لا فيما لا يملك وهو الحب والجماع كذا في فتاوى قاضي خان. والعبد كالحر في هذا كذا في الخلاصة. فيسوي بين الجديدة والقديمة والبكر والثيب والصحيحة والمريضة والرتقاء والمجنونة التي لا يخاف منها والحائض والنفساء والحامل والحائل (الی قولہ)ولو أقام عند إحدى امرأتيه زيادة بإذن الأخرى جاز وكان لها أن ترجع عن ذلك ولا يكون الإذن لازما كذا في فتاوى قاضي خان ولو وهبت إحدى المرأتين القسم لصاحبتها جاز ولها أن ترجع متى شاءت كذا في السراج الوهاج وإن رضيت إحدى الزوجات بترك قسمها لصاحبتها جاز ولها أن ترجع في ذلك كذا في الجوهرة النيرة ولو تزوج امرأتين على أن يقيم عند إحداهما أكثر أو أعطت لزوجها مالا أو جعلت على نفسها جعلا على أن يزيد قسمها أو حطت من المهر لكي يزيد قسمها فالشرط والجعل باطل ولها أن ترجع في ما لها كذا في الخلاصة وكذلك لو بذل الزوج للواحدة مالا على أن تبذل نوبتها لصاحبتها أو بذلت هي المال لصاحبتها لتترك نوبتها لا يجوز والمال يسترد كذا في التتارخانية (الی قولہ)وإذا كانت له امرأة وأراد أن يتزوج عليها أخرى وخاف أن لا يعدل بينهما لا يسعه ذلك وإن كان لا يخاف وسعه ذلك والامتناع أولى ويؤجر بترك إدخال الغم عليها كذا في السراجية. والمستحب أن يسوي بينهن في جميع الاستمتاعات من الوطء والقبلة وكذا بين الجواري وأمهات الأولاد ولا يجب شيء كذا في فتح القدير.(کتاب النکاح الباب الحادی عشر فی القسم ج:1 ص:340 ط: دار الفکر۔بیروت)۔



واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98785کی تصدیق کریں
0     83
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 2
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات