بچوں کے مسائل

بچوں کی کسڈی اور بیوی کا لوگوں کی باتوں میں آکر شوہر سے علیحدی اختیار کرنا

فتوی نمبر :
98554
| تاریخ :
2026-08-18
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / بچوں کے مسائل

بچوں کی کسڈی اور بیوی کا لوگوں کی باتوں میں آکر شوہر سے علیحدی اختیار کرنا

بسم اللہ الرحمن الرحیم ' شوہر کا بیوی کے ماموں سے بد کلامی ہوئی بیوی کے ماموں نے بیوی کے والد کو اپنے ساتھ ملا کر بیوی کو اُکسا یا کہ وہ اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لے اور بیوی کو کہا کہ بچوں کو باپ کے خلاف کر دے اور ان کے دلوں میں باپ کی نفرت بٹھا دے، شوہر نے ان کی اس حرکت کے باوجود اور اپنے بچوں کو ساتھ رکھنے اور اپنا گھر بسانے کی خاطر سب سے کئی دفعہ معافی بھی مانگ لی اور بیوی کو بھی بہت پیار محبت سے سمجھا یا کہ علیحدگی مت اختیار کرے بالخصوص بچوں کی خاطر جبکہ بچے ابھی چھوٹے ہیں لیکن وہ بڑوں کے اُکسانے پر علیحدگی اختیار کرنے پر مصر ہے حالانکہ میاں بیوی کے درمیان کوئی مار پیٹ یا گالم گلوچ بالکل نہیں ہوئی
ہمارے چار بچے ہیں دو لڑکے اور دو لڑکیاں۔ لڑکوں کی عمریں ,10 اور ,15 سال ہیں جبکہ لڑکیوں کی عمریں''4''اور'' 17 ''سال ہیں میرے بیوی بچے کینیڈا میں ہے جب کہ میں اس جھگڑے کی وجہ سے پاکستان میں ہوں
شرعی طور پر یہ رہنمائی کر دیں کہ
(1) ایسی صورت میں کیا باپ اپنے بچوں کی کسٹڈی لے سکتا ہے؟
(2) شریعت کی نگاہ میں بیوی کے بڑوں کا ہمارے گھر کو برباد کرنے کا عمل کیسا ہے ؟
(3)اور بیوی کا اپنے بڑوں کے اُکسانے پر اپنے گھر کو برباد کرنا اور شوہر سے دور رہنا کیسا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ نکاح کا رشتہ اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت اور سکون کی زندگی گزارنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے، لہذا میاں بیوی کو حتی الامکان اس رشتے کو نبھانےکے لیے ہر ممکن صورت اختیار کرنی چاہیے اور بغیر کسی عذر کے طلاق کے ذریعے نکاح جیسی عظیم نعمت کو ختم نہیں کرنا چاہئے۔ خصوصاً جب اس علیحدگی کی وجہ میاں بیوی کے علاوہ خاندان کے دیگر افراد ہوں،لہذا سائل کا بیان اگر واقعۃ درست اور مبنی بر حقیقت ہو کہ سائل کی بیوی کو اس کے ماموں نےسائل کے ساتھ ذاتی رنجش کی بنیاد پر خلع لینے پر اُکسایا ہو تو ان کا یہ طرز عمل انتہائی درجہ غلط اور ناجائز ہے جس کی وجہ سے وہ شرعاً گنہگار ہورہا ہے، اس لیے اس پر لازم ہے کہ میاں بیوی کے درمیان پیدا کردہ غلط فہمیوں کو جلد از جلد ختم کر کے ان کے گھر کو ٹوٹنے سے بچانے میں کردار ادا کرے،ورنہ بصورت دیگر مواخذہ اخروی کے ساتھ ساتھ دنیاوی زندگی میں بھی ا س کے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
نیز سائل کی بیوی کو بھی چاہئے کہ وہ خاندان کے دیگر لوگوں کی اختلافات کی وجہ سے اپنا گھر اور بچوں کا مستقبل برباد نہ کرے کیونکہ ایک مضبوط اور خوشحال خاندان کے لیے گھر کے سربراہ کا سہارا بہر حال ضروری ہوتا ہے،
تاہم اگر تمام تر کوششوں کے باوجود میاں بیوی میں نباہ کی کوئی صورت نہ بنتی ہو اور معاملہ علیحدگی تک پہنچ جاتا ہے،تو ایسی صورت میں دونوں لڑکوں اور ایک بڑی بچی (بعمر 17 سال )کی عمریں چونکہ اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ والدہ کا حق ِحضانت ختم ہوچکا ہے ،اس لیے شرعاً سائل ان کو اپنی تحویل میں لے سکتا ہے،البتہ چھوٹی بچی (بعمر 7 سال کی) اپنی والدہ کے پرورش میں رہے گی اور اس کی عمر 9 سال تک پہنچ نے کے بعد یہ حق بھی سائل کی طرف منتقل ہوگا اور سائل اس کو اپنے تحویل میں لینے میں حق بجانب ہوں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: والأم والجدة أحق بالغلام حتى يستغني وقدر بسبع سنين وقال القدوري حتى يأكل وحده ويشرب وحده ويستنجي وحده وقدره أبو بكر الرازي بتسع سنين والفتوى على الأولالی (الی قولہ) والأم والجدة أحق بالجارية حتى تحيض وفي نوادر هشام عن محمد - رحمه الله تعالى - إذا بلغت حد الشهوة فالأب أحق وهذا صحيح هكذا في التبيين. وبعدما استغنى الغلام وبلغت الجارية فالعصبة أولى يقدم الأقرب فالأقرب كذا في فتاوى قاضي خان. ويمسكه هؤلاء إن كان غلاما إلى أن يدرك فبعد ذلك ينظر إن كان قد اجتمع رأيه وهو مأمون على نفسه يخلى سبيله فيذهب حيث شاء، وإن كان غير مأمون على نفسه فالأب يضمه إلى نفسه ويوليه ولا نفقة عليه إلا إذا تطوع كذا في شرح الطحاوي والجارية إن كانت ثيبا وغير مأمونة على نفسها لا يخلى سبيلها ويضمها إلى نفسه، وإن كانت مأمونة على نفسها فلا حق له فيها ويخلى سبيلها وتنزل حيث أحبت كذا في البدائع.وإن كانت البالغة بكرا فللأولياء حق الضم، وإن كان لا يخاف عليها الفساد إذا كانت حديثة السن وأماذا دخلت في السن واجتمع لها رأيها وعفتها فليس للأولياء الضم ولها أن تنزل حيث أحبت لا يتخوف عليها كذا في المحيط.اھ(الباب السادس عشر في الحضانة،ج:1،ص:541/542،مط:ماجدیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98554کی تصدیق کریں
0     72
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بچے کے کان میں اذان و اقامت کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • نومولود کے کان میں اذان دینے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • داڑھی منڈے شخص کا بچہ کے کان میں اذان و اقامت کہنا

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 0
  • بچہ کی پیدائش کے بعد سنت اعمال

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 0
  • مخنث (Shemail) بچے کی پرورش وتربیت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • اولاد کو نیک سیرت بنانے کے لئے کیا تربیت کریں

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • پیدا ہوکر مر جانے والے بچے والدین کو جنت لے کر جائیں گے

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچہ کی ولادت کے بعدکان میں اذان دینے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • ناشزہ بیوی اور اپنے چھوٹے بچوں کے اخراجات کس کے ذمہ لازم ہونگے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچہ نہانے کے رسم اور اس میں ہونے والے بچہ اور ماں کو تحفہ تحائف دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • نومولود بچہ کے کان میں اذان کیوں دی جاتی ہے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • طلاق کے بعد کیا بیوی اولاد کو والد کی ملاقات سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • لڑکے اور لڑکی کے بالغ ہونے کی آخری حد

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • علیحدگی ہوجانے کے بعد باپ کو بچوں سے نہ ملنے دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچی کس عمر تک اپنے محرم کے ساتھ سو سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • حمل روکنے کے لئے عارضی تدابیر اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • پانچ ماہ کے بچہ کو بیماری کی وجہ سے ضائع کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • والدین کا نافرمان بیٹے کیساتھ رویہ کیسے ہونا چاہئیے اور کیا وہ اس سے قطعِ تعلق کرسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچوں کے نام رکھنے کے لئے "چھٹی "کے رسم کا حکم

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • شوہر کے مطالبہ کے باوجود بیوی کا موانع حمل ادویات استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • طلاق کے بعداسقاط حمل اور بچے کی پرورش کا حکم

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • طلاق کے بعد بچہ کو والد سے ملنے نہ دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 1
  • اپنی بیٹی کے رشتے میں والدین(لڑکی کے دادا دادی) کا مداخلت کرنا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچے کے سر میں پانی کی وجہ سے بچے کی پیدائش کے لئے قبل از وقت آپریش کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • نومولود کو چھوڑ کر جانے والےوالد کے بچہ کی ولدیت میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات