بچوں کے مسائل

پانچ ماہ کے بچہ کو بیماری کی وجہ سے ضائع کرنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
27455
| تاریخ :
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / بچوں کے مسائل

پانچ ماہ کے بچہ کو بیماری کی وجہ سے ضائع کرنا کیسا ہے؟

السلام علیکم! میری بہن پانچ ماہ کی حاملہ تھی۔ الٹرا ساؤنڈ کروانے پر پتہ چلا کہ بچے کے اندر خلقی طور پر خرابیاں ہیں اور مجھے ڈاکٹروں نے حمل ضائع کروانے کا مشورہ بھی دیا، کیونکہ سب نے کہا کہ بچہ کے زندہ رہنے کا امکان نہیں تو اس لئے ہمیں حمل ضائع کروانا پڑا۔ کیا یہ جائز تھا یا گناہ تھا، جس پر معافی اور توبہ کرنی چاہیے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

حمل کے چار ماہ گزرنے پر بچے میں روح پھونک دی جاتی ہے جس کی وجہ سے اس کو ضائع کرنا ناجائز اور حرام تھا، چنانچہ دونوں میاں بیوی اپنے اس عمل کی وجہ سے انسانی نفس کے قتل کے مرتکب اور بہت سخت گناہ گار ہوئے ہیں لہذا دونوں پر بصدیق دل توبہ و استغفار لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تبارک و تعالى : {وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ أَنْ يَقْتُلَ مُؤْمِنًا إِلَّا خَطَأً } [النساء: 92]
وفي حاشية ابن عابدين : (قوله وقالوا إلخ) قال في النهر: بقي هل يباح الإسقاط بعد الحمل؟ نعم يباح ما لم يتخلق منه شيء ولن يكون ذلك إلا بعد مائة وعشرين يوما اھ (3/ 176)
و في الفتاوى الهندية: العلاج لإسقاط الولد إذا استبان خلقه كالشعر والظفر ونحوهما لا يجوز اھ (5/ 356)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 27455کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بچے کے کان میں اذان و اقامت کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • نومولود کے کان میں اذان دینے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • داڑھی منڈے شخص کا بچہ کے کان میں اذان و اقامت کہنا

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 0
  • مخنث (Shemail) بچے کی پرورش وتربیت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعد سنت اعمال

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 0
  • اولاد کو نیک سیرت بنانے کے لئے کیا تربیت کریں

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • پیدا ہوکر مر جانے والے بچے والدین کو جنت لے کر جائیں گے

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچہ کی ولادت کے بعدکان میں اذان دینے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • ناشزہ بیوی اور اپنے چھوٹے بچوں کے اخراجات کس کے ذمہ لازم ہونگے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچہ نہانے کے رسم اور اس میں ہونے والے بچہ اور ماں کو تحفہ تحائف دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • نومولود بچہ کے کان میں اذان کیوں دی جاتی ہے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • طلاق کے بعد کیا بیوی اولاد کو والد کی ملاقات سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • لڑکے اور لڑکی کے بالغ ہونے کی آخری حد

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچی کس عمر تک اپنے محرم کے ساتھ سو سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • علیحدگی ہوجانے کے بعد باپ کو بچوں سے نہ ملنے دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • حمل روکنے کے لئے عارضی تدابیر اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • پانچ ماہ کے بچہ کو بیماری کی وجہ سے ضائع کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • والدین کا نافرمان بیٹے کیساتھ رویہ کیسے ہونا چاہئیے اور کیا وہ اس سے قطعِ تعلق کرسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچوں کے نام رکھنے کے لئے "چھٹی "کے رسم کا حکم

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • شوہر کے مطالبہ کے باوجود بیوی کا موانع حمل ادویات استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • طلاق کے بعداسقاط حمل اور بچے کی پرورش کا حکم

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • طلاق کے بعد بچہ کو والد سے ملنے نہ دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 1
  • اپنی بیٹی کے رشتے میں والدین(لڑکی کے دادا دادی) کا مداخلت کرنا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • نومولود کو چھوڑ کر جانے والےوالد کے بچہ کی ولدیت میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • والد کا معذور بچہ کی دیکھ بھال اور ذمہ داری نہ اٹھانا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات