شوهر و بیوی کے حقوق

بیماری اور تکلیف کی وجہ سے ازدواجی تعلق نہ کرنے پر بیوی گناہ گار ہوگی؟

فتوی نمبر :
98273
| تاریخ :
2026-08-08
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

بیماری اور تکلیف کی وجہ سے ازدواجی تعلق نہ کرنے پر بیوی گناہ گار ہوگی؟

السلام علیکم؛ میری طبیعت خراب رہتی ہے ،مطلب میں اپنے شوہر کے ساتھ ازدواجی تعلقات نہیں بنا پاتی، بہت ڈاکٹر کو دکھایا، ٹھیک ہوجاتی ہوں، مگر پھر تکلیف ہوتی ہے، میرے شوہر کچھ کہتے نہیں ہیں، مگر کبھی چڑ جاتے ہیں تو مجھے اس پر گناہ ملے گا یا نہیں یا اگر آپ کے پاس کوئی حل ہو ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر سائلہ واقعی بیماری اور جسمانی تکلیف کی وجہ سے شوہر کے ساتھ ازدواجی تعلق قائم نہ کرپاتی ہو اور اس بیماری کا علاج بھی کروارہی ہو ، تو اس مجبوری کی وجہ سے اس پر گناہ نہیں ہوگا ، البتہ شوہر کے ازدواجی حق کو اہم سمجھتے ہوئے حتی الامکان علاج اور مناسب تدبیر اختیار کرنا ضروری ہے،جبکہ سائلہ کے شوہر کو بھی چاہیے کہ بیوی کی بیماری اور مجبوری کو سمجھتے ہوئے اس کے ساتھ نرمی اور حسنِ معاشرت کا معاملہ کرے، لہٰذا محض شوہر کے کبھی کبھار ناراض ہوجانے کی وجہ سے سائلہ اپنے آپ کو گناہ گار نہ سمجھے؛ اگر واقعی عذرِ شرعی موجود ہو تو اس پر مؤاخذہ نہیں ہوگا، تاہم اگر بیماری کے باوجود شوہر کے حق کی ادائیگی ممکن ہو تو بلاوجہ مستقل گریز مناسب نہیں، جس سے احتراز چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الشامية: وفي الأشباه من أحكام غيبوبة الحشفة فيما يحرم على الزوج وطء زوجته مع بقاء النكاح قال: وفيما إذا كانت لا تحتمله لصغر أو مرض أو سمنة اهـ، وربما يفهم من سمنه عظم آلته. وحرر الشرنبلالي في شرحه على الوهبانية أنه لو جامع زوجته فماتت أو صارت مفضاة، فإن كانت صغيرة أو مكرهة أو لا تطيق تلزمه الدية اتفاقا. فعلم من هذا كله أنه لا يحل له وطؤها بما يؤدي إلى إضرارها فيقتصر على ما تطيق منه عددا بنظر القاضي أو إخبار النساء، وإن لم يعلم بذلك فبقولها اھ (فصل فی المحرمات، باب القسم بین الزوجات، ج:3، ص:204، ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق غفور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98273کی تصدیق کریں
0     141
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 2
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات