مجھے ایک مرض ہے کہ کچھ دیر میں پیشاب کی جگہ سے پانی کا بہت معمولی سا قطرہ نکلتا ہے ،اس وجہ سے میں ہمیشہ ٹشو پیپر کا استعمال کرتا ہوں اور مسجد جاتے وقت اس پیپر کو بدل کر تازہ وضوبھی کر لیتا ہوں ہر نماز کے لیے، سوال اب یہ ہے کہ حج پر احرام کی حالت میں ، میں کس طرح اپنی طہارت باقی رکھوں ؟کہ احرام کی چادروں کے سوا کوئی انڈرویئریا کوئی اور چیز جائز ہوسکتی ہے؟ جسے میں تھوڑی دیر میں بدل لیا کروں ۔
ایسی مجبوری کی حالت میں دورانِ حج سائل کے لیے لنگوٹ استعمال کرنے کی اجازت ہے۔
کما فی الرد تحت : (قوله فإن زرره إلخ) وكذا لو شده بحبل ونحوه لشبهه حينئذ بالمخيط من جهة أنه لا يحتاج إلى حفظه، بخلاف شد الهميان في وسطه لأنه يشد تحت الإزار عادة أفاده في فتح القدير أي فلم يكن القصد منه حفظ الإزار وإن شده فوقه اھ (2/481)۔