شوهر و بیوی کے حقوق

باہر ملک میں رہنے والے شوہر کی بیوی کا شوہر سے ساتھ رکھنے کے مطالبہ کا حکم

فتوی نمبر :
97089
| تاریخ :
2026-07-03
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

باہر ملک میں رہنے والے شوہر کی بیوی کا شوہر سے ساتھ رکھنے کے مطالبہ کا حکم

السلام علیکم مفتی صاحب! میرے شوہر بہت نیک اور اچھے انسان ہیں۔ ہم دونوں ایک دوسرے سے محبت بھی کرتے ہیں اور میں اپنا گھر بسانا چاہتی ہوں۔میرے شوہر مجھے مہینے کا معمولی خرچہ دیتے ہیں۔ میں اپنے ابو سے پیسے لے لیتی ہوں، کوئی مسئلہ نہیں ہے، لیکن وہ دوسرے ملک میں رہتے ہیں۔ وہ مالی اعتبار سے بھی مستحکم ہیں، لیکن مجھے اپنے ساتھ رکھنے پر تیار نہیں ہیں۔میں ڈیڑھ سال سے رو رو کر منت سماجت کر رہی ہوں۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر تمہیں مستقل طور پر اپنے ساتھ رکھوں گا تو اپنے بہن بھائیوں کے لیے کم پیسے جمع کر سکوں گا۔میری نند کی چار بیٹیاں ہیں، جبکہ ان کے شوہر بھی زندہ ہیں اور مال دار بھی ہیں۔ لیکن گھر میں سب کی ذمہ داری میرے شوہر پر ہے۔اگر بیوی کو اپنے پاس رکھوں گا تو والدہ اور بھائی طعنے دیں گے کہ بیوی کا غلام بن گیا ہے۔کیا میرا شوہر کے ساتھ رہنے کا کوئی حق نہیں ہے؟ براہ کرم مجھے تفصیلی فتویٰ دیں۔ میں اپنے شوہر سے پیسے، کپڑے یا کوئی چیز نہیں مانگتی، بس ان کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں، لیکن وہ مجھے اپنے ساتھ نہیں رکھتے۔ میرے لیے ایک ایک سال کی جدائی برداشت کرنا بہت مشکل ہے۔براہ کرم میرے لیے دعا بھی کریں اور میرے سوال کا جواب بھی دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج کردہ بیان اگر واقعتاً درست اور مبنی بر حقیقت ہو تو سائلہ کے شوہر کا بغیر کسی شرعی عذرو مجبوری کے فقط گھر والوں کی باتوں کی وجہ سے ایک ایک سال کے عرصے تک بیوی سے علیحدہ رہنا اور بیوی کو اپنے پاس نہ رکھنا درست نہیں ،خصوصاً جب بیوی کی طرف سے اس کا مطالبہ بھی ہو۔ لہذا سائلہ کے شوہر کے لیے اگر بآسانی ممکن ہو تو بیوی کو اپنے ساتھ رکھے یا کوئی ایسی مناسب ترتیب بنائے جس سے بیوی سے زیادہ عرصہ الگ نہ رہنا پڑے ،تاکہ دونوں کے درمیان انسیت اور محبت کی فضاء قائم رہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال تعالی : وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ(سورۃ النساء: ١٩)
وقال تعالی: أسكنوهن من حيث سكنتم من وجدكم ولا تضاروهن لتضيقوا عليهن (سورة الطلاق، الآية 6)
وفی صحیح البخاری: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: استوصوا بالنساء خيرا ، ( حدیث: ٥١٨٦ ۔و صحیح مسلم، حدیث: ١٤٦٨۔)
وفی صحيح البخاري: إن لربك عليك حقا، ولنفسك عليك حقا، ولأهلك عليك حقا، فأعط كل ذي حق حقه (كتاب الصوم، باب من أقسم على أخيه ليفطر في التطوع، حديث: 1968)
وفی بدائع الصنائع :ولو أراد الزوج أن يسكنها مع ضرتها أو مع أحمائها كأم الزوج وأخته وبنته من غيرها وأقاربه فأبت ذلك عليه أن يسكنها في منزل مفرد لأنهن ربما يؤذينها ويضررن بها في المساكنة وإباؤها دليل الأذى والضرر ( کتاب النفقات، ج ٤، ص ٢٣-٢٤، دار الكتب العلمية)
وفی الفتاوى الهندية :تجب السكنى لها عليه في بيت خال عن أهله وأهلها إلا أن تختار ذلك (كتاب النفقات، الباب الخامس في السكنى، ج ١، ص٥٥٦، دار الفكر-بیروت)
وفی الهداية :وعلى الزوج أن يسكنها في دار مفردة ليس فيها أحد من أهله إلا أن تختار ذلك لأن السكنى من كفايتها فتجب لها كالنفقة (كتاب الطلاق، باب النفقة، فصل السكنى، ج 2، ص 288، دار إحياء التراث العربي، بيروت )
وفی البحر الرائق: والسكنى في بيت خال عن أهله وأهلها لأنها تتضرر به فإنها لا تأمن على متاعها ويمنعها ذلك من المعاشرة مع زوجها ومن الاستمتاع إلا أن تختار لأنها رضيت بانتقاص حقها (كتاب الطلاق، باب النفقة، ج 4، ص 211، دار الكتاب الإسلامي)
رد المحتار: لأنها تتضرر بمشاركة غيرها فيه لأنها لا تأمن على متاعها ويمنعها ذلك من المعاشرة مع زوجها ومن الاستمتاع إلا أن تختار ذلك لأنها رضيت بانتقاص حقها وفي البحر عن الخانية يشترط أن لا يكون في الدار أحد من أحماء الزوج يؤذيها (كتاب الطلاق، باب النفقة، مطلب في مسكن الزوجة، ج 3، ص 600-601، دار الفكر، بيروت،)
المبسوط للسرخسي: ولا يجبر المعسر على نفقة أحد إلا على نفقة الزوجة والولد الصغير أما استحقاق نفقة الزوجة باعتبار العقد وأما الأولاد الصغار فلأنهم أجزاؤه (كتاب النكاح، باب نفقة ذوي الأرحام، ج 5، ص 224، دار المعرفة، بيروت.)
وفیہ ایضاً: فأما نفقة الأقارب استحقاقها بطريق الصلة فتكون على الموسرين دون المعسرين۔(كتاب النكاح، باب نفقة ذوي الأرحام، ج 5، ص 224، دار المعرفة، بيروت)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا مجنو علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97089کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 2
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات