1۔ کیا حق مہر ادا کرنے کے بعد شوہر کو یہ حق حاصل ہو جاتا ہے کہ وہ بیوی پر ازدواجی تعلق کے لیے دباؤ ڈالے؟
2۔ کیا "میں نے حق مہر دیا ہے، اس لیے بیوی پر لازم ہے کہ وہ فوراً مجھے اپنے قریب آنے دے" کہنا شرعاً درست ہے؟
3۔ کیا شوہر کا چیخنا چلانا، سامان پھینکنا، بار بار گھر سے نکل جانے کا کہنا، ذہنی اذیت دینا اور بیوی کی تحقیر کرنا جائز ہے؟
4۔ کیا شوہر کا ازدواجی اور بیڈ روم کے معاملات والدین یا دیگر افراد کے ساتھ زیرِ بحث لانا جائز ہے؟
5۔ کیا ساس سسر کا مسلسل میاں بیوی کے ذاتی معاملات میں مداخلت کرنا درست ہے؟
6۔ کیا بیوی کو مسلسل ذہنی اذیت، اعتماد کے ٹوٹنے اور عدم تحفظ کی صورت میں ذہنی طور پر سنبھلنے کے لیے وقت لینے کا حق حاصل ہے؟
7۔ کیا شوہر یا اس کے والدین بیوی پر دوسری شادی کی تحریری اجازت دینے کے لیے دباؤ ڈال سکتے ہیں؟
8۔ اگر عورت ذہنی طور پر اس حد تک متاثر ہو جائے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ رہنا، تنہائی اختیار کرنا یا ازدواجی تعلق قائم کرنا نہ چاہے، تو کیا اس پر فوراً پہلے جیسا تعلق بحال کرنا لازم ہے؟
9۔ اگر عورت خلع لینا چاہے اور اس کی وجہ مسلسل ذہنی اذیت، بدسلوکی، نفسیاتی علاج، ادویات اور خودکشی کے خیالات ہوں، تو کیا ایسی صورت میں مہر لازماً واپس کرنا ہوگا؟
10۔ شریعت کی رو سے ایسی صورتِ حال میں عورت کے لیے کون سے شرعی راستے موجود ہیں؟
واضح ہو کہ شوھر کا حق مہر اد اکرنے کے بعد بیوی کو بلا عذر شرعی شوہر کو ازدواجی تعلق قائم کرنے سے روکنے کا حق حاصل نہیں،بلکہ اگر بیوی بلا عذر شوہر کے طلب کے باوجود اسے ازدواجی تعلق قائم کرنے میں رکاوٹ ڈالتی ہو تو احادیث مبارکہ میں آتا ہے کہ فرشتے ایسی عورت پر لعنت بھیجتے ہیں،اس لیے اولا تو سائلہ کو بلاوجہ شوہر کے جائز حقوق کی ادائیگی میں رکاوٹ بننےسے بچنا ضروری ہے،نیز شوہر کو بھی چاہیے کہ ایسے امور میں فقط اپنی خواہشات کی تسکین کے بجائے بیوی کے جذبات کا بھی خیال رکھے ، تاکہ نکاح جیسا مقدس رشتہ محض اس خواہش کی تسکین کا ذریعہ نہ بنے بلکہ ایک پائیدار اور مضبوط تعلق کا سبب بنے جو شرعا بھی مطلوب ہے ،اسی طرح میاں بیوی کے اس رشتے کو قرآن میں ایک دوسرے کیلیےلباس اور بستر قرار دیا گیا اس لیے میاں بیوی دونوں پر لازم ہےکہ ایک دوسرے کے حقوق ،جذبات اور احساسات کا خیال رکھتے ہوئے اپنے معاملات اپنے درمیان حل کرنے کا اھتمام کریں اور کمرے کی نجی زندگی کی گفتگو کو عام کرنے یا خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرنے سے اجتناب کریں
کما فی تفسیر القرطبی: وعاشروهن بالمعروف) أي على ما أمر الله به من حسن المعاشرة. والخطاب للجميع، إذ لكل أحد عشرة، زوجا كان أو وليا، ولكن المراد بهذا الأمر في الأغلب الأزواج، وهو مثل قوله تعالى: (فإمساك بمعروف) وذلك توفية حقها من المهر والنفقة، وألا يعبس في وجهها بغير ذنب، وأن يكون منطلقا في القول لا فظا ولا غليظا ولا مظهرا ميلا إلى غيرها.(ج:5ص97 الناشر: دار الكتب المصرية - القاهرة)
قال الله تعالى: وإن خفتم ألا تقسطوا في اليتامى فانكحوا ما طاب لكم من النساء مثنى وثلاث ورباع۔(سورۃ النساء الآیۃ:3)
وفی صحیح مسلم: عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:ذا باتت المرأة هاجرة فراش زوجها، لعنتها الملائكة حتى تصبح اھ (لعنتها الملائكة حتى تصبح) هذا دليل على تحريم امتناعها من فراشه لغير عذر شرعي. وليس الحيض بعذر في الامتناع. لأن له حقا في الاستمتاع بها فوق الإزار. ومعنى الحديث أن اللعنة تستمر عليها حتى تزول المعصية بطلوع الفجر والاستغناء عنها، أو بتوبتها ورجوعها إلى الفراش اھ(باب تحریم امتناعھا من فراش زوجھا ج:2ص1059 الناشر: مطبعة عيسى البابي الحلبي وشركاه، القاهرة)
و فیہ ایضا:عن عبد الرحمن بن سعد قال: سمعت أبا سعيد الخدري يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن من أعظم الأمانة عند الله يوم القيامة،الرجل يفضي إلى امرأته وتفضي إليه، ثم ينشر سرها اھ (باب تحریم افشاء السرالمراۃ ج:2ص:1061 الناشر: مطبعة عيسى البابي الحلبي وشركاه، القاهرة)
وفی الدرالمختار:نعم له وطؤها جبرا إذا امتنعت بلا مانع شرعي وليس لها إجباره على الوطء بعدما وطئها مرة، وإن وجب عليه ديانة أحيانا على ما سيأتي تأمل اھ.(کتاب النکاح ج:3ص:4الناشر: شركة مكتبة ومطبعة مصطفى البابي الحلبي
و فی الھدایۃ: وللمرأة أن تمنع نفسها حتى تأخذ المھر (الی قولہ) ولو كان المهر كله مؤجلا ليس لها أن تمنع نفسها لإسقاطها حقها بالتأجيل الخ(باب المھر ج:1ص206الناشر: دار احياء التراث العربي، بيروت)
و فیھا ایضا: وإن كان النشوز منها كرهنا له أن يأخذ منها أكثر مما أعطاها وفي رواية الجامع الصغير: طاب الفضل أيضا ولو أخذ الزيادة جاز في القضاء " وكذلك إذا أخذ والنشوز منه الخ(کتاب الخع ج:2ص؛261 الناشر: دار احياء التراث العربي، بيروت)