آمدنی و مصارف

ملازمت کے دوران لوگوں سے لئے ہوئے پیسے کس کو واپس کئے جائیں؟

فتوی نمبر :
96559
| تاریخ :
2026-06-18
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

ملازمت کے دوران لوگوں سے لئے ہوئے پیسے کس کو واپس کئے جائیں؟

السلام علیکم، میں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے ذیلی ادارہ پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ میں ملازمت کرتا ہوں، یہ ورکس کا ڈیپارٹمنٹ ہے جو ٹینڈرز کے ذریعہ سے تعمیراتی کام سر انجام دیتا ہے، ppra/پاکستان انجینئرنگ کونسل کے معائدہ دستاویزات استعمال کی جاتی ہیں جو انٹرنیشنل فیڈک پر منحصر ہیں۔ ان دستاویزات میں اسپیشل اسٹپولیشنز)special stipulation) کی اجازت ہوتی ہے جس میں محکمہ پروجیکٹ کی ضرورت کے مطابق پیٹرول، گاڑی، سائٹ آفس،کمپیوٹر وغیرہ ایمپلائز فیسلٹی کے طور پر لیتا ہے۔
میرے پاس کچھ پروجیکٹ تھے جن پر مجھے پیٹرول کی رقم کنٹریکٹرز دیتے تھے، وہ رقم میرے استعمال سے زیادہ تھی، اس لیے جب تک میرے پاس پروجیکٹ رہے، وہ پیسے اکٹھے ہوتے رہے، کچھ پیٹرول(ذاتی + آفس استعمال) پر لگتے رہے، کچھ آفس اسٹیشنری پر، کچھ سرکاری گاڑی کی مینٹیننس پر لگتے رہے۔ بعد میں پروجیکٹ مجھ سے مختلف لوگو ں کو ٹرانسفر ہو گئے۔ پیٹرول کے پیسے میں سے میرےپاس بچ گئے تھے جو میرے ذاتی نوعیت کے اخراجات پر بھی لگ گئے ہیں جن کو میں نے علیحدہ لکھ رکھا ہے، اس تمہید کے بعد سوال یہ ہے، اب مجھے کچھ گنجائش حاصل ہوئی ہے تو کیا جو پیسے میری ضرورت پر لگے ہیں، وہ سب کے سب صدقہ کرنا واجب ہیں ؟ اور اگر واجب ہیں تو اسکا مصرف کیا ہو گا، کیوں کہ حکومت نے وہ محکمہ بند کیا ہے اور HR کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے، میں فی الحال اسی منسٹری کے دوسرے ڈیپارٹمنٹ میں ڈیپوٹیشن پر کام کر رہا ہوں۔ ( ہماری گزشتہ محکمہ میں کیوں کہ کنٹریکٹر کے بل پر کمیشن یا رشوت کا کلچر تھا جس سے اللہ نے مجھے محفوظ رکھا) تو میرے افسران بالا کو اس پیٹرول کے استعمال پر اعتراض نہ تھا، مگر اللہ کی پکڑ نہ ہو جائے اس سے ڈر لگتا ہے، رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ رقم محکمہ کی طرف سے صرف سرکاری اخراجات کے لیے مختص تھی اور اس کوذاتی استعمال میں لانےکی اجازت نہ تھی، تو سائل کے لیے اس رقم کو ذاتی ضروریات پر خرچ کرنا جائز نہیں تھا ؛ لہٰذا سائل پرذاتی استعمال میں آنے والی رقم متعلقہ سرکاری محکمہ کو واپس کرنا لازم ہے۔چونکہ بقولِ سائل مذکورسرکاری محکمہ بند ہوچکا ہے، اس لیے سائل کومتعلقہ وزارت یا مجاز سرکار اتھارٹی سے رجوع کرکے رقم واپس کرنے کا طریقہ معلوم کرکے واپسی کااہتمام کرناچاہیے،لیکن اگر تمام تر کوششوں کے باوجود رقم واپس کرنے کا کوئی راستہ نہ نکلے اور متعلقہ سرکار اتھارٹی سے بھی واپسی ممکن نہ رہے، توسائل کوچاہیے کہ وہ مذکوررقم بلانیت ثواب صدقہ کردے،ایساکرنے سے وہ اپنی ذمہ داری سے بری الذمہ ہوجائے گا۔ان شاءاللہ

مأخَذُ الفَتوی

وفی البحر الرائق: لا يجوز لأحد من المسلمين أخذ مال أحد بغير سبب شرعي،الخ(فصل فی التعزیر،ج:5 ص:44،ناشر:رشیدیہ)
وفی درر الحکام فی شرح مجلۃ الاحکام: يلزم أن يكون الآجر متصرفا بما يؤجره، أو وكيل المتصرف، أو وليه، أو وصيه.اھ((المادة 446) يلزم كون الآجر متصرفا بما يؤجره،ج:1 ص:497 ناشر:دار الجیل)
وفی حاشیۃ ابن عابدین: والحاصل أنه إن علم أرباب الأموال وجب رده عليهم،الخ(مطلب رد المشتری فاسدا،ج:5 ص:99 ناشر:سعید)
وفی بذل المجہود فی حل سنن ابی داود: فيلزم عليه أن يدفعه إلى الفقراء، ولكن لا يريد بذلك الأجر والثواب، ولكن يريد دفع المعصية عن نفسه،الخ(باب فرض الوضوء،ج:1 ص؛360 ناشر:الدراسات الاسلامیۃ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96559کی تصدیق کریں
0     22
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 4
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • لڑکی کی تصویر والی اشیاء بیچنےکا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • رشوت دیکر لی ہوئی نوکری کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
Related Topics متعلقه موضوعات